ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اپنی بے ایمانی کو قربانی بنا کر پیش کررہی ہے کانگریس : نقوی

نئی دہلی : نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سمیت 6 لیڈران کو ضمانت مل گئی ہے۔ کانگریس لیڈروں کو ضمانت ملنے کے بعد ہندوستان کی سیاست بھی گرما گئی ہے۔ کورٹ کے اس فیصلے پر بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس اپنی بے ایمانی کو قربانی بناکر پیش کر رہی ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Dec 19, 2015 07:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اپنی بے ایمانی کو قربانی بنا کر پیش کررہی ہے کانگریس : نقوی
نئی دہلی : نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سمیت 6 لیڈران کو ضمانت مل گئی ہے۔ کانگریس لیڈروں کو ضمانت ملنے کے بعد ہندوستان کی سیاست بھی گرما گئی ہے۔ کورٹ کے اس فیصلے پر بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس اپنی بے ایمانی کو قربانی بناکر پیش کر رہی ہے۔

نئی دہلی : نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سمیت 6 لیڈران کو ضمانت مل گئی ہے۔ کانگریس لیڈروں کو ضمانت ملنے کے بعد ہندوستان کی سیاست بھی گرما گئی ہے۔ کورٹ کے اس فیصلے پر بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس اپنی بے ایمانی کو قربانی بناکر پیش کر رہی ہے۔


کانگریس کی جانب سے بی جے پی پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ اس گھوٹالے میں سمن کورٹ کی جانب سے آیا ہے، بی جے پی ہیڈکوارٹر سے نہیں۔ وہیں نقوی نے کہا کہ کانگریس اور بدعنوانی ایک دوسرے کے لئے بنے ہیں اور نیشنل ہیرالڈ میں گھوٹالہ ہوا اور آج کانگریس کی اعلی قیادت اس میں پھنسی ہوئی ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورٹ کی کارروائی چل رہی ہے اور کانگریس کہہ رہی ہے کہ یہ سیاسی انتقام ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کانگریس کورٹ کی توہین کر رہی ہے۔ اگر کوئی ملزم ہے ، تو اس کو عدالت میں بات رکھنی چاہئے ، سڑک پر ننگا ناچ نہیں کرنا چاہئے۔


نقوی نے یہ بھی کہا کہ پٹیالہ کورٹ میں جو ہوا، اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، لیکن کورٹ کے باہر جو ہوا ، اس پر بات کریں گے۔ بدعنوانی کے حق میں جس طرح کا انقلاب آج سب نے دیکھا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے مجاہد آزادی ہوں ۔


نقوی کا کہنا ہے کہ کانگریس کو خود احتسابی کی ضرورت ہے اور اب اس کو منفی رویہ کو ترک کردینا چاہئے۔ آج بھی کانگریس بدعنوانی کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگر کسی نے غلط کام نہیں کیا ہے ، تو یہ عدالت فیصلہ کرے گی۔ کورٹ کے فیصلے سے پہلے سیاست غلط ہے۔


وہیں راہل گاندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے نقوی نے کہا کہ اگر پی ایم او یا مودی جی نام لے کر کسی کا ہاضمہ ٹھیک ہوتا ہے ، تو ہمیں کوئی دقت نہیں ہے۔ وہیں پرینکا واڈرا جی کو بنگلہ کیوں ملا تھا، ہم نے تو نہیں دیا تھا۔ سیکورٹی کی وجوہات سے ایسا کیا جاتا ہے۔

First published: Dec 19, 2015 07:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading