ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کے ساتھ اب بلیک فنگس کی مار ، ان ریاستوں نے اعلان کردیا ہے وبائی مرض

Black Fungus: مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے بلیک فنگس کو وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت نوٹیفائیڈ بیماری بناکر سبھی معاملات کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے ۔

  • Share this:
کورونا کے ساتھ اب بلیک فنگس کی مار ، ان ریاستوں نے اعلان کردیا ہے وبائی مرض
کورونا کے ساتھ اب بلیک فنگس کی مار ، ان ریاستوں نے اعلان کردیا ہے وبائی مرض

نئی دہلی : تمل ناڈو ، اوڈیشہ ، آسام ، پنجاب نے میوکرمائیکوسس یعنی بلیک فنگس کو وبائی امراض ایکٹ کے تحت نوٹیفائی کردیا ہے ۔ راجستھان پہلے ہی بلیک فنگس کو وبا کے تحت نوٹیفائی کرچکا ہے ۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں کورونا سے شفایاب ہوچکے مریضوں میں میوکرمائیکوسس کے بڑھتے معاملات کو لے کر فکرمند ہوں ، ہم نے پہلے ہی اس کو وبائی امراض ایکٹ کے تحت نوٹیفائی کردیا ہے ۔ ایل تھری سرکاری اسپتالوں میں ٹریننگ دی گئی ہے اور ضروری ادویات کے بھی آرڈر دیدئے گئے ہیں ۔


بتادیں کہ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے بلیک فنگس کو وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت نوٹیفائیڈ بیماری بناکر سبھی معاملات کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے ۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس انفیکشن سے کورونا مریضوں کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔


وزارت نے ایک خط میں کہا ہے کہ حالیہ وقت میں کئی ریاستوں سے کورونا مریضوں میں فنگس انفیکشن میوکرمائیکوسس کے طور پر ایک نیا چیلنج سامنے آیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ بیماری خاص طور پر ایسے کورونا مریضوں میں دیکھنے کو مل رہی ہے ، جنہیں اسٹیرائیڈ میتھڈ سے علاج ملا ہے اور جن کا شوگر لیول کنٹرول سے باہر ہے ۔


وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو لکھے خط میں کہا ہے کہ فنگس انفیکشن کے نتیجہ میں کورونا مریضوں کی اموات کی تعداد میں دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس انفیکشن کے علاج کیلئے مختلف نظریوں پر دھیان دئے جانے کی ضرورت ہے ، جس میں آنکھوں کے سرجن ، کان ، ناک اور گلا ماہرین ، جنرل سرجن اور دیگر نظریات شامل ہوں اور امفوٹیریسین بی انجیکشن کو اینٹی فنگل دوا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 20, 2021 09:38 PM IST