ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تین لاکھ سے زیادہ کے لین دین پر لگ سکتی ہے پابندی ، ایس آئی ٹی نے کی سفارش

ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے لین دین کو غیر قانونی اور قانون کے تحت قابل سزا قرار دینے کے لئے ایک قانون بنایا جانا چاہئے۔

  • IANS
  • Last Updated: Jul 15, 2016 12:24 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تین لاکھ سے زیادہ کے لین دین پر لگ سکتی ہے پابندی ، ایس آئی ٹی نے کی سفارش
ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے لین دین کو غیر قانونی اور قانون کے تحت قابل سزا قرار دینے کے لئے ایک قانون بنایا جانا چاہئے۔

نئی دہلی : کالا دھن کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے تین لاکھ روپے سے زیادہ کے لین دین پر مکمل پابندی کی سفارش کی ہے۔ ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے لین دین کو غیر قانونی اور قانون کے تحت قابل سزا قرار دینے کے لئے ایک قانون بنایا جانا چاہئے۔ ایک سرکاری بیان میں جمعرات کو اس کا اعلان کیا گیا۔ ایس آئی ٹی کی پانچویں رپورٹ سپریم کورٹ کے سامنے پیش کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی نے محسوس کیا ہے کہ کالے دھن کا بہت بڑا حصہ جمع کرکے رکھا گیا ہے اور اس کا استعمال نقد کے طور پر ہوتا ہے۔ نقد لین دین سے وابستہ مختلف ممالک کی دفعات، مختلف رپورٹوں اور عدالتوں کے تبصرے پر غور کرنے کے بعد ایس آئی ٹی نے محسوس کیا کہ نقد لین دین کی زیادہ سے زیادہ حد طے کرنے کی ضرورت ہے۔ زیادہ سے زیادہ کتنی نقد رقم جمع رکھی جا سکتی ہے، اس بارے میں ایس آئی ٹی کا مشورہ ہے کہ یہ 15 لاکھ ہو۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی شخص یا فرم کو اس سے زیادہ نقد رکھنے کی ضرورت ہے ، تو وہ اس علاقے کے انکم ٹیکس کمشنر سے ضروری اجازت لے سکتا ہے۔ ان سفارشات پر عوام سے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں ۔

First published: Jul 15, 2016 12:24 AM IST