உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شمالی دہلی کے کشمیری گیٹ کے نزدیک پولیس نے ضبط کئے 3.5 کروڑ کے پرانے نوٹ

    دلی پولیس: فائل فوٹو

    دلی پولیس: فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے شمالی دہلی کے کشمیری گیٹ کے نزدیک تین لوگوں سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے 3.5 کروڑ کے پرانے نوٹ ضبط کئے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے شمالی دہلی کے کشمیری گیٹ کے نزدیک تین لوگوں سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے 3.5 کروڑ کے پرانے نوٹ ضبط کئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولس کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ تین لوگ ایک ہونڈا سٹی کار میں بند ہوچکے نوٹ لے کر جا رہے ہیں۔


      اس کے بعد پولیس نے کل شام کارروائی کرتے ہوئے تینوں لوگوں کو کشمیری گیٹ کے نزدیک پکڑ لیا اور ان سے تین کروڑ 68 لاکھ روپے کی بند ہوچکی کرنسی ضبط کر لی۔


      ذرائع نے کہا، "یہ تینوں مختلف بینک اکاؤنٹس میں کالا دھن جمع کراتے تھے اور اس کے بدلے میں لوگوں سے کمیشن لیتے تھے۔ پولیس نے نقد کرنسی کو قبضہ میں کر کے ان تینوں کو گرفتار کر لیا ہے اور اس معاملے کی اطلاع انکم ٹیکس محکمہ کے حکام کو دے دی ہے۔


      1234
      اس سے پہلے پولیس نے مغربی دہلی میں ٹکری بارڈر پر ہریانہ جا رہے ایک شخص کے پاس سے 49 لاکھ روپے کے بند ہوچکے نوٹ ضبط کئے تھے۔

      First published: