ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تبلیغی جماعت سے وابستہ ۱۶؍ غیرملکی افراد کے خلد سخت کارروائی، حکومت نےکیا بلیک لسٹ

الہ آباد رینج کےآئی جی کوندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہےکہ تبلیغی جماعت سے وابستہ گرفتارکئےگئے افراد کی طرف سے ویزا ضابطوں کی سنگین خلاف ورزیاں سر زد ہوئی ہیں۔

  • Share this:
تبلیغی جماعت سے وابستہ ۱۶؍ غیرملکی افراد کے خلد سخت کارروائی، حکومت نےکیا بلیک لسٹ
تبلیغی جماعت سے وابستہ ۱۶؍ غیرملکی افراد کے خلد سخت کارروائی

الہ آباد کے تبلیغی مرکز سےگرفتار ہونے والے ۱۶؍ غیر ملکی افراد کے خلاف حکومت نے سخت کارروائی کی ہے۔ حکومت نے ان غیر ملکی افراد کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے ان کو بلیک لسٹ کر دیا ہے، جن غیر ملکی تبلیغیوں کا ویزا منسوخ کیا گیا ہے ان میں ۹؍ افراد تھائی لینڈ سے جبکہ  ۷ افرادکا تعلق انڈو نیشیا سےبتایا جا رہا ہے۔ ان غیر ملکیوں کو گذشتہ یکم اپریل کو الہ آباد کے تبلیغی مرکز سے گرفتارکیا گیا تھا۔ حراست میں لئےجانے والے تمام افراد کی میڈیکل جانچ کرائی گئی تھی۔ اس جانچ میں انڈو نیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا۔


پولیس انتظامیہ وزارت داخلہ کی مزید ہدایت کے بعد آگے کی کارروائی کی جائےگی۔
پولیس انتظامیہ وزارت داخلہ کی مزید ہدایت کے بعد آگے کی کارروائی کی جائےگی۔


کورونا پازیٹیو مریض کا علاج  الہ آباد کےکوٹوا قصبے میں کرایا جا رہا ہے۔ باقی  غیرملکی افراد کو شہرکے مختلف مقامات پر کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ الہ آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے پی سنگھ کا کہنا ہےکہ حراست میں لئےگئے تمام غیر ملکی افراد کےخلاف ویزا کا غلط استعمال اور ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانےکے الزامات کے تحت  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ الہ آباد رینج کےآئی جی کوندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہےکہ تبلیغی جماعت سے  وابستہ گرفتارکئےگئے افراد کی طرف سے ویزا ضابطوں کی سنگین خلاف ورزیاں سر زد ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام ۱۶؍ غیر ملکی افراد  ٹورسٹ ویزا حاصل کرکے ہندوستان آئے تھے، لیکن انہوں نے ٹورسٹ ویزا کی آڑ میں  اپنی تمام  تبلیغی سر گرمیاں جاری رکھیں۔


آئی جی کوندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر گرفتار کئےگئے غیر ملکی افراد کا ویزا فوری طور سے منسوخ کردیا گیا ہے۔
آئی جی کوندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر گرفتار کئےگئے غیر ملکی افراد کا ویزا فوری طور سے منسوخ کردیا گیا ہے۔


آئی جی کوندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر گرفتار کئےگئے غیر ملکی افراد کا ویزا فوری طور سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان سب کو بلیک لسٹ بھی کیا جا رہا ہےتاکہ یہ آئندہ  کبھی بھی ملک میں داخل نہ ہو سکیں۔تھائی لینڈ اور انڈو نیشیا سے تعلق رکھنے والےجن افراد کو گرفتار کیاگیا ہے ان کےخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ ۱۸۸؍۲۶۹؍۲۷۰؍۲۷۱؍ اور فارینس ایکٹ کی دفعہ ۱۴؍۱۴(سی) کے تحت تھانہ کریلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس انتظامیہ وزارت داخلہ کی مزید ہدایت کے بعد آگے کی کارروائی کی جائےگی۔
First published: Apr 14, 2020 09:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading