உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    توہین رسالت معاملہ: جمعیت علماء ہند کی جانب سے BJP MLA T Raja Singh کے خلاف کرائی گئیں 8 ایف آئی آر 

    Protests against Raja Singh: جمعیۃ علماء کی ایف آئی آر پر بی جے پی رہنما ٹی راجہ سنگھ کی پی ڈی ایکٹ کے تحت دوبارہ گرفتاری کے پیچھے کیا جمیعت علماء ہند کی کوشش ہے۔ جمعیۃ علماء کی یونٹوں نے مختلف اضلاع میں ہیٹ اسپیچ کے خلاف میمورنڈم اور آٹھ جگہوں پر ایف آئی آر درج کرائی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Andhra Pradesh | Hyderabad
    • Share this:
    نئی دہلی: تلنگانہ کے حیدرآباد میں بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی گرفتاری کا جمعیت علماء ہند نے کریڈٹ لیا ہے دراصل جمیعت کی طرف سے اس معاملے کو لے کر آٹھ ایف آئی آر کرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے گستاخ رسول، ٹی راجہ سنگھ کی پی ڈی ایکٹ کے تحت دوبارہ گرفتاری کو امن وامان کے لحاظ سے ضروری کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے مجرموں کو ’’مذہبی گلدستوں کا ملک بھارت ‘‘کبھی معاف نہیں کرے گا۔

    واضح ہو کہ پی ڈی ایکٹ ایک ایسا قانون ہے جو پولیس کے ذریعہ عادی بدنام زمانہ اور معاشرے کے لیے خطرناک مجرموں کو ایک سال کی مدت کے لیے جیل میں بند رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس ایکٹ کے تحت گرفتاری کو لے کر جمعیۃ علماء اے پی وتلنگانہ کی ضلع یونٹوں نے12؍مقامات پر کلکٹر س سے ملاقات کرکے میمورنڈم داخل کی تھی ، نیز ٹی راجہ سنگھ کے خلاف آٹھ مقامات پر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

    UAEہندستان سے 50 ہزار سیٹیں بڑھانے کی رکھی ڈیمانڈ، مسلسل بنا رہا دباؤ: جانئے پورا معاملہ
    اس سلسلے میں جمعیۃ علماء اے پی و تلنگانہ کے صدر مولانا حافظ پیر شبیر احمد وناظم اعلی حافظ پیر خلیق صابر نے بتایا کہ جس دن سے اس گستاخ شخص نے توہین آمیز کلمات کہے ہیں۔ جمعیۃ علماء کے خدام نے مختلف اضلاع کے ذمہ داروں سے مل کر میمورنڈم داخل کی ، جس میں پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ سرفہرست تھا۔ساتھ ہی ریاستی جمعیۃ علماء نے وزیر اعلی کے سی آر، ریاستی وزیر داخلہ وغیرہ کو خط کر تحسین پونہ کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ریاست میں ایک ایسا قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت ہیٹ اسپیج کے مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے۔

    گھر میں شادی کی تھی تیاری، اچانک لگی بھیانک آگ سے کنبے کے 5لوگوں کی موت، چھا گیا ماتم

    جمعیۃ علماء کے مطالبے پر پولس انتظامیہ نے سیکشن 41 A نوٹس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔واضح ہو کہ اس سیکشن کے تحت کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ بار تکنیکی بنیاد پر ملز م کو ضمانت مل گئی تھی ۔دریں اثناء جمعیۃ علماء ہند نے سبھی طبقوں سے امن و امان بنائے رکھنے اور کسی بھی مذہبی پیشوا کے خلاف توہین آمیز کلمات کہنے سے باز رہنے کی تلقین کی ہے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: