بڑی خبر: بی آر او ڈرائیور کی دراس ندی سے نکالی گئی لاش، سبحان علی کی تلاش جاری
دراس سے لداخ پولیس نے ڈرائیور کی لاش نکالی ہے جبکہ آئی ای ایس آفیسر سبحان علی کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 09, 2020 03:48 PM IST
نئی دہلی۔ لداخ کے دراس سے اس وقت ایک بڑی خبر آ رہی ہے۔ گمشدہ آئی ای ایس آفیسر سبحان علی کے ڈرائیور کی لاش نکال لی گئی ہے۔ دراس سے لداخ پولیس نے ڈرائیور کی لاش نکالی ہے جبکہ آئی ای ایس آفیسر سبحان علی کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔
بتا دیں کہ لداخ میں تعینات افسر سبحان علی 22 جون سے لاپتہ ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ افسر ہند۔چین سرحد پر بن رہی سڑک کا معائنہ کرنے گئے تھے اور ان کی جپسی بے قابو ہوکر 5ہزار فٹ گہری کھائی میں گرگئی تھی۔ جپسی کا پتہ چل گیا لیکن سبحان کا پتہ ابھی تک نہیں چل پایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ روز پہلے سبحان کے بھائی ان کا پتہ لگانے لیہہ گیے تھے، لیکن وہاں سے وہ ناکام لوٹے ہیں۔ سبحان کے بھائی نے حکومت سے ان کا سراغ لگانے کی اپیل کی ہے۔ اس کے کچھ روز بعد آج سبحان علی کے ڈرائیور کی لاش نکال لی گئی ہے، جبکہ آفیسر سبحان علی کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔