اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تب عورتوں کو بھی ہو ایک ساتھ کئی شوہر رکھنے کا حق، مسلم پرسنل لا پر جاوید اختر بولے

    جاوید اختر نے کہا کہ ’’اگر مسلمان شوہروں کو ایک ساتھ 4 شادیاں کرنے کا حق ہے تو خواتین کو بھی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کا حق ہونا چاہیے‘‘۔

    جاوید اختر نے کہا کہ ’’اگر مسلمان شوہروں کو ایک ساتھ 4 شادیاں کرنے کا حق ہے تو خواتین کو بھی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کا حق ہونا چاہیے‘‘۔

    جاوید اختر نے کہا کہ ’’اگر مسلمان شوہروں کو ایک ساتھ 4 شادیاں کرنے کا حق ہے تو خواتین کو بھی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کا حق ہونا چاہیے‘‘۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      مشہور شاعر، گیت نگار اور فلمی اسکرین رائٹر جاوید اختر نے مسلم پرسنل لا کو سراسر غلط قرار دیا ہے۔ جاوید اختر نے کہا کہ ’’اگر مسلمان شوہروں کو ایک ساتھ 4 شادیاں کرنے کا حق ہے تو خواتین کو بھی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کا حق ہونا چاہیے‘‘۔ جاوید اختر نے واضح طور پر کہا کہ 'ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ملکی قانون اور آئین کے اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔'

      دینک بھاسکر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے کہا، 'کامن سول کوڈ کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ تمام کمیونٹیز کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔ بلکہ اس کا مطلب عورتوں اور مردوں کے درمیان برابری بھی ہے۔ دونوں کے لیے ایک ہی معیار ہونا چاہیے۔ جس کے دل میں عورت اور مرد کی مساوات کا خیال ہے اسے کامن سول کوڈ میں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کو جائیداد میں برابر کا حق دیں گے۔

      خوبصورت ساڑھی پہن کر شوہر سیف علی خان کے ساتھ ریمپ پر اتریں کرینہ کپور خان، تصویریں وائرل

      آفتاب جو دکھا رہا ہے کیا وہی سچ ہے؟ پولیس کیلئے پہیلی بنا اس کا رویہ

      جاوید اختر نے کہا، 'آج ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ ملک کو حکومت اور حکومت کو ملک سمجھا جا نے لگا ہے۔ حکومتیں آتی جاتی ہیں، لیکن ملک ہمیشہ قائم رہے گا۔' اختر نے کہا، 'اگر کوئی حکومت کی مخالفت کرتا ہے تو اسے غدار قرار دیا جاتا ہے۔ جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔' انھوں نے کہا 'ملک کا مزاج طویل عرصے سے جمہوری ہے۔ ملک کے عوام کا مزاج ہزاروں سالوں سے لبرل رہا ہے۔ وہ کبھی بھی بنیاد پرست نہیں رہا۔ آج جس طرح سے تعصب کو فروغ دیا جا رہا ہے، وہ ہندوستان کا مزاج نہیں ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: