உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cold Weather: تلنگانہ و آندھرا شدید سرد درجہ حرارت سے کانپ اٹھے! اگلےکئی دنوں تک ہوگی سردی

    کچھ حصوں میں اورنج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کچھ حصوں میں اورنج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تلنگانہ کے کئی حصوں میں ایک عددی (سنگل ڈیجٹ) درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ منگل کی رات شہر کے کئی حصوں میں درجہ حرارت مزید خراب ہوگیا۔

    • Share this:
      دونوں تلگو ریاستیں تلنگانہ اور آندھراپردیش گزشتہ چند دنوں سے شدید سرد موسمی حالات میں کانپ رہی ہیں۔ جب کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے ریکارڈ کیا گیا تھا، تب سے شہریوں کو سرد ترین سردی کا احساس ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس رجحان کی وجہ ملک کے شمال اور شمال مشرقی حصوں سے آنے والی سرد ہواؤں کی موجودگی کو قرار دیا۔

      تلنگانہ کے کئی حصوں میں ایک عددی (سنگل ڈیجٹ) درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ منگل کی رات شہر کے کئی حصوں میں درجہ حرارت مزید خراب ہوگیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب دسمبر میں تلنگانہ میں کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس سے نیچے گرا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں آخری ریکارڈ درجہ حرارت عادل آباد میں 27 دسمبر 2017 کو 3.5 ڈگری سیلسیس تھا۔

      دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی:

      منگل کو نہ صرف ریاست بھر میں بلکہ شہر کے کئی حصوں میں لگاتار پانچویں دن درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں دیکھا گیا۔ مجموعی طور پر کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سیلسیس تھا جو معمول سے کم از کم چار ڈگری کم تھا۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد (meteorological department-Hyderabad) نے شہر میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

      تلنگانہ کے 33 اضلاع میں سے 29 اضلاع میں منگل کی رات درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی ایم ڈی نے عادل آباد، کمارم بھیم آصف آباد، منچیریالا، نرمل، جگیٹا، راجنا سریسیلا، کریم نگر، پیڈا پلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو اور میدک اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی آفس نے اگلے پانچ دنوں تک کم از کم درجہ حرارت تین ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

      سب سے کم درجہ حرارت:

      اس دوران آندھرا پردیش میں بھی سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ وشاکھاپٹنم شہر میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہا لیکن اراکو سمیت وشاکھاپٹنم ایجنسی کے علاقوں میں سب سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ عام طور پر آندھرا پردیش کا یہ علاقہ پونگل سے پہلے ہر سال 0 ڈگری درجہ حرارت کی اطلاع دیتا ہے۔ تاہم دونوں ریاستوں کی حکومتوں نے کم درجہ حرارت کی وجہ سے دونوں علاقوں کے کچھ حصوں میں اورنج الرٹ کا اعلان کیا ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: