اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گھر بلا کر غائب ہوگیا بوائے فرینڈ ، پھر 3 دوستوں نے باری۔باری گرل فرینڈ کے ساتھ کیا یہ شرمناک کام

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    متاثرہ کا کہنا ہے کہ 7جنوری کو محلہ کے ہی ایک نوجوان نے متاثرہ کو دھوکہ سے اپنے گھر بلایا۔ اس دوران ملزم کے گھر میں دیگر تین لوگ بھی موجود تھے۔ الزام ہے کہ جس نوجوان نے متاثرہ کو گھر بلایا وہ خود گھر سے باہر چالا گیا جبکہ گھر میں موجود تینوں ملزمین نے متاثرہ کا باری باری ریپ کیا

    • Share this:
    یوپی (Uttar Pradesh)کے بلند شہر سے ایک حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں تین نوجوانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا، مگر اس میں سب سے حیران کردینے والی بات یہ ہے کہ اس واقعے میں متاثرہ کا ایک مبینہ عاشق بھی شامل تھا ۔ عاشق پر الزام ہے کہ وہ اجتماعی عصمت دری کے بعد متاثرہ کو اپنے ساتھ دہلی لے گیا ۔ فی الحال پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر کیس درج کرکے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔
    متاثرہ کا کہنا ہے کہ 7جنوری کو محلہ کے ہی ایک نوجوان نے متاثرہ کو دھوکہ سے اپنے گھر بلایا۔ اس دوران ملزم کے گھر میں دیگر تین لوگ بھی موجود تھے۔ الزام ہے کہ جس نوجوان نے متاثرہ کو گھر بلایا وہ خود گھر سے باہر چالا گیا جبکہ گھر میں موجود تینوں ملزمین نے متاثرہ کا باری باری ریپ (rape)  کیا ۔ اتنا ہی نہیں اجتماعی عصمت دری کی واردات کو انجام دینے کے بعد تینوں ملزمین فرار ہوگئے جبکہ جس ملزم نے متاثرہ کو اپنے گھر بلایا تھا  وہ متاثرہ کو اپنے ساتھ دہلی لے کر چلا گیا ۔
    متاثرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے متاثرہ کو دہلی میں جس گھر میں رکھا اس کے مکان مالک نے ہی متاثرہ کے اہل خانہ کو اس کی جانکاری دی جس کے بعد متاثرہ کو ملزم کی چنگل سے آزاد کرایا گیا ۔ پولیس افسران کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ جس نوجوان پر متاثرہ کو اپنے ساتھ دہلی لے جانے کا الزام ہے وہ متاثرہ کا عاشق ہے ۔ پولیس نے دعوی کیا کہ جن 3 لوگوں نے متاثرہ کا ریپ کیا وہ بھی متاثرہ کے مبینہ عاشق کے جاننے والے ہیں ۔
    بلند شہر پولیس نے متاثرہ کی تحریر پر معاملہ درج کرکے متاثرہ کو میڈیکل کیلئے بھیج دیا ہے جبکہ ملزمین کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم مسلسل دبش دے رہی ہے ۔
    First published: