معمارِ دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی برسی، پی ایم مودی و دیگر قائدین نے یوں پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ (تصویر: ٹوئٹر)
پی ایم مودی نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جدوجہد نے لاکھوں لوگوں کو امید دلائی اور ہندوستان کو اتنا وسیع آئین فراہم کرنے کی ان کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لکھا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے ملک کو انصاف پر مبنی، ترقی پسند اور سب پر مشتمل آئین عطا کیا-
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے یوم وفات کو ’مہا پری نیرون دیوس‘ بھی کہا جاتا ہے۔ پی ایم مودی نے امبیڈکر کی قوم کے لیے مثالی خدمات کو بھی یاد کیا۔ پی ایم مودی نے ٹویٹر پر لکھا۔ کہ مہا پری نیروان دیوس پر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ہماری قوم کے لیے ان کی مثالی خدمات کو یاد کرتا ہوں۔
پی ایم مودی نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جدوجہد نے لاکھوں لوگوں کو امید دلائی اور ہندوستان کو اتنا وسیع آئین فراہم کرنے کی ان کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لکھا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے ملک کو انصاف پر مبنی، ترقی پسند اور سب پر مشتمل آئین عطا کیا، جس نے ہر طبقے کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ باباصاحب کی جدوجہد بھری زندگی، افکار اور کارنامے سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ آج ان کے مہا پری نیرون دن کے موقع پر میں انہیں یاد کرتا ہوں اور ان کے آگے جھکتا ہوں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان کے خیالات اور نظریات نہ صرف تمام ہندوستانیوں کے لیے تحریک ہیں بلکہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کی بنیاد بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آزاد ہندوستان کے لیے جو خواب انھوں نے دیکھا تھا اسے پورا کرنے کا کام جاری ہے۔‘‘
On Mahaparinirvan Diwas, I pay homage to Dr. Babasaheb Ambedkar and recall his exemplary service to our nation. His struggles gave hope to millions and his efforts to give India such an extensive Constitution can never be forgotten. pic.twitter.com/WpCjx0cz7b
انہوں نے لکھا ’’بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو سلام! جنہوں نے سماج کے ہر غریب، استحصال زدہ اور محروم طبقے کے حقوق اور انصاف کے لیے جدوجہد کی، ان کے مہا پری نیروان دیوس سب کو مبارک
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔