اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی میں اس سال بھی دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر رہے گی مکمل پابندی، گوپال رائے کا بیان

    Delhi bans firecrackers:  'دہلی کے لوگوں کو آلودگی کے خطرے سے بچانے کے لیے، پچھلے سال کی طرح اس بار بھی ہر طرح کے پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ کرنے، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہے، تاکہ لوگوں کی زندگی بچائی جا سکے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Uttar Pradesh | Noida
    • Share this:
      Delhi bans firecrackers : قومی راجدھانی دہلی میں اس سال بھی دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت میں ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے بدھ کی صبح اس سلسلے میں ایک اعلان کیا۔ انھوں نے ٹویٹ کیا، 'دہلی کے لوگوں کو آلودگی کے خطرے سے بچانے کے لیے، پچھلے سال کی طرح اس بار بھی ہر طرح کے پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ کرنے، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہے، تاکہ لوگوں کی زندگی بچائی جا سکے۔

      اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ 'اس بار دہلی میں پٹاخوں کی آن لائن فروخت / ڈلیوری پر بھی پابندی ہوگی۔ یہ پابندی یکم جنوری 2023 تک نافذ رہے گی۔ پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے دہلی پولیس، ڈی پی سی سی DPCC  اور محکمہ محصولات Revenue Department  کے ساتھ مل کر ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔

      اس سے پہلے پیر کو گوپال رائے نے کہا تھا کہ سردیوں میں  راجدھانی دہلی  میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی کمیشن نے جو بھی کام بتائے ہیں  حکومت اس سے زیادہ کرے گی۔ گوپال ائے نے متعلقہ 30 محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا کہ ہر محکمہ کو ایک مخصوص کام سونپا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 ستمبر تک دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حتمی منصوبہ پیش کریں۔

      یوپی، دہلی سمیت کئی ریاستوں میں 100 سے زیادہ مقامات پر Income tax کی چھاپہ ماری

      گوتم گمبھیر نے جسے باہر نکالنے کی دی صلاح، وہی رہا ہندستان کا سب سے کامیاب گیندباز

      محکمہ ماحولیات سردی میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی نگرانی کرے گا۔ ایکشن پلان میں پرالی پر پابندی، دھول کی آلودگی، گاڑیوں کا اخراج، کھلے میں کچرے کو جلانا، صنعتی آلودگی، 'گرین وار روم' اور گرین دہلی موبائل ایپلی کیشن، آلودگی کے ہاٹ سپاٹ، ریئل ٹائم اسٹڈی، اسموگ ٹاور، ای- ویسٹ پارک پر ہوگا۔پلانٹیشن ایکو فارمنگ، Plantation Eco-farming عوامی شرکت Public Participation،  پٹاخوں اور پڑوسی ریاستوں کے ساتھ مشترکہ کارروائی پر توجہ موکوز کی جائے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: