ہوم » نیوز » امراوتی

تین لڑکوں نے نابالغ لڑکی کا اغوا کرکے اجتماعی عصمت دری کی

جانکاری کے مطابق منڈی کی رہنے والی لڑکی کے اہل خانہ نے کچھ دن پہلے اس کے لا پتہ ہونے کی رپورٹ تھانے میں دی تھی۔

  • Share this:
تین لڑکوں نے نابالغ لڑکی کا اغوا کرکے اجتماعی عصمت دری کی
علامتی تصویر

ہماچل پردیش کی ایک نابالغ لڑکی کی دہلی میں اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تین نوجوانوں پر لڑکی کا ریپ کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیاہے ۔ ساتھ ہی دہلی سے لڑکی کو برآمد بھی کر لیا ہے۔


جانکاری کے مطابق منڈی کی رہنے والی لڑکی کے اہل خانہ نے کچھ دن پہلے اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ تھانے میں دی تھی۔ الزام ہے کہ تینوں نو جوان متاثرہ کو اغوا کرکے دہلی لے گئے اور وہاں اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔


پولیس کی ایک ٹیم لڑکی کی تلاش میں دہلی گئی تو پتہ چلا کہ اس کی اجتماعی عصمت دری ہوئی ہے۔ ملزموں میں دو لڑکے بہال اور ایک منڈی کا رہنے والا ہے۔ فی الحال پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیا ہے اور اپنے ساتھ پولیس منڈی لے آئی ہے۔ ایس پی منڈی گردیو شرما نے معاملے کی تصدیق کی ہے۔

First published: Nov 30, 2018 09:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading