جموں۔کشمیر: کپواڑہ انکاؤنٹر میں 3 دہشت گرد ڈھیر، کیپٹن اور دو جوان بھی شہید
جموں۔کشمیر
7 اور 8 نومبر کی درمیانی رات تقریبا ایک بجے 169 ویں بٹالین نے گشت کے دوران ماچھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرو کے پاس دراندازی کی کچھ ہلچل دیکھی گئی۔ انہوں نے دراندازوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ بی ایس ایف جوانوں نے بھی منھ توڑ جوا دیا اور اب تک تین دہشت گردوں کو ڈھیر کیا جا چکا ہے۔
جموں۔کشمیر (jammu and kashmir) کے کپواڑہ ضلع میں واقع ماچھل سیکٹر میں ہندستان۔پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول (LoC) پر آپریشن جاری ہے۔ فوج کے ذرائع سے معلومات حاصل ہو ئی ہے کہ دراندازی کی کوشش کر رہے دہشت گردوں کے ساتھ ماچھل میں جاری انکاؤنٹر میں ایک کیپٹن اور دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے اب تک تین دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ دراصل یہاں سرحد پار سے کچھ دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حالانکہ انہیں روک لیا۔
بی ایس ایف کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 7 اور 8 نومبر کی درمیانی رات تقریبا ایک بجے 169 ویں بٹالین نے گشت کے دوران ماچھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرو کے پاس دراندازی کی کچھ ہلچل دیکھی گئی۔ انہوں نے دراندازوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ بی ایس ایف جوانوں نے بھی منھ توڑ جوا دیا اور اب تک تین دہشت گردوں کو ڈھیر کیا جا چکا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بی ایس ایف کی گولیوں سے ایک دہشت گرد رو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ باقی دہشت گرد وہاں پہاڑیوں میں چھپنے میں کامیاب رہے۔
ایسے میں دہشت گردوں کی مدد کے لئے اسی وقت پاکستانی چوکیوں کی طرف سے گولی باری شروع ہو گئی۔ اس گولی باری میں بی ایس ایف جوان سدیپ کمار کو گولی لگگئی۔ سدیپ کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے بی ایس ایف نے بتایا کہ سدیپ نے زخمی ہونے کے باوجود اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لڑائی جاری رکھی اور اسی دوران وہ شہید ہو گئے۔ اس درمیان مدد کے لئے فوج کے جوان بھی وہاں پہنچ گئے اور آس پاس کے علاقوں کی تلاشی شروع کر دی۔ دہشت گردوں کے پاس سے ایک AK-47 رائیفل، دو بیگ برآمد کئے گئے ہیں۔
Published by:sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔