ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹیوشن ٹیچرنے بیوی اور 3 بچوں کاٹ ڈالاگلا، 3 ماہ کی معصوم پر بھی نہیں آیا ترس

دہلی کے مہرولی میں جمعہ کی دیر رات دل دہلانے والا واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔ یہاں وارڈ نمبر 2 میں رہنے والے ایک ٹیوشن ٹیچر نے اپنے ہی تین معصوم بچوں اور بیوی کا قتل کرڈالا۔

  • Share this:
ٹیوشن ٹیچرنے بیوی  اور 3 بچوں کاٹ ڈالاگلا، 3 ماہ کی معصوم پر بھی نہیں آیا ترس
دہلی کے مہرولی میں جمعہ کی دیر رات دل دہلانے والا واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔ یہاں وارڈ نمبر 2 میں رہنے والے ایک ٹیوشن ٹیچر نے اپنے ہی تین معصوم بچوں اور بیوی کا قتل کرڈالا۔

دہلی کے مہرولی میں جمعہ کی دیر رات دل دہلانے والا واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔ یہاں وارڈ نمبر 2 میں رہنے والے ایک ٹیوشن ٹیچر نے اپنے ہی تین معصوم بچوں اور بیوی کا قتل کرڈالا۔ ملزم کی پہچان اپیندر شکلا کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ طویل وقت سے ڈپریشن میں تھا اور اسی کے چلتے اس نے یہ قدم اٹھایا۔ اپیندر کی دماغی حالت اس قدر خراب تھی کہ اس نے اپنے پوری فیملی کو کٹر سے کاٹ ڈالا۔ بتایا جارہا ہے کہ رات 1 بجے اس نے سبھی کا قتل کردیا۔ ڈی سی پی جنوبی دہلی نے بتایا کہ ملزم نے قتل کرنے کے بعد ایک نوٹ بھی لکھا جس مین اس نے پوری فیملی کا قتل کرنے کی بات قبول کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی چاقو سے زخمی کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد وہ موقع سے کہیں نہیں فرار ہوا اور پولیس نے اسے گھر سے ہی گرفتار کرلیا ہے۔۔

اپیندر کی ماں بھی اسی گھر میں رہتی ہیں جہاں اس واقعے کو انجام دیا گیا ۔ جب صبح اپیندر نے دروازہ نہیں کھولا تو ا س نے اس کی اطلاع پڑوسیوں کو دی۔ جس کے بع دپولیس کو طلاع دی گئی۔ پولیس موقع پر صبح 7:30 بجے پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔


بتادیں کہ اپیندر کے بچوں میں دو لڑکی اور ایک بیٹا تھا۔ ان میں سےبچی کی عمر 7 سال، بیٹے کی 5 سال اور ایک معصوم بچی کی عمر تو صرف 2 مہینے ہی تھی۔ کٹر سے معصوموں کا قتل کرتے وقت اسے 2 ماہ کی اپنی بچی پر بھی ترس نہیں آیا۔۔




پولیس نے اپیندر کو گرفتار کے پوچھ۔گچھ کی اس دوران وہ بار۔بار ایک ہی بات کرتا رہا کہ وہ طویل وقت سے ڈپریشن میں ہے۔ جب اس سے قتل کی وجپ ہوچھی گئی تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ بس وہ بار بار ایک ہی بات کہتا رہا کہ وہ کافی پریشان ہے۔ حالانکہ دیگر پہلوؤں کو دھیان میں رکھ کر بھی معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ 

First published: Jun 22, 2019 11:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading