உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: یوپی کے سابق سی ایم کلیان سنگھ کے نام پر علی گڑھ میں ہوگا ایئرپورٹ

    اب ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے کہ کلیان سنگھ کے نام پر یوپی حکومت کابینہ کی میٹنگ میں تجویز پییش کرے گی کہ علی گڑھ ایئرپورٹ کا نام کلیان سنگھ کے نام پررکھا جائے۔

    اب ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے کہ کلیان سنگھ کے نام پر یوپی حکومت کابینہ کی میٹنگ میں تجویز پییش کرے گی کہ علی گڑھ ایئرپورٹ کا نام کلیان سنگھ کے نام پررکھا جائے۔

    اب ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے کہ کلیان سنگھ کے نام پر یوپی حکومت کابینہ کی میٹنگ میں تجویز پییش کرے گی کہ علی گڑھ ایئرپورٹ کا نام کلیان سنگھ کے نام پررکھا جائے۔

    • Share this:
      اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے پانچ اضلاع کی سڑکوں کا نام سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ مارگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایودھیا ، پریاگراج ، علی گڑھ اور بلندشہر کے پانچ اضلاع میں ایک ایک سڑک اب کلیان سنگھ کے نام سے پر ہوگی۔ اس کے ساتھ ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر تک جانے والی سڑک کا نام کلیان سنگھ مارگ رکھا جائے گا۔ اب ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے کہ کلیان سنگھ کے نام پر یوپی حکومت کابینہ کی میٹنگ میں تجویز پییش کرے گی کہ علی گڑھ ایئرپورٹ کا نام کلیان سنگھ کے نام پررکھا جائے۔

      بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر اور اترپردیش کے سابق وزاعلی کلیان سنگھ کا طویل علالت کے بعد سنیچر کی دیر شام اترپریش کی راجدھانی میں سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) میں انتقال ہوگیا۔ وہ 89 برس کے تھے۔ گزشتہ تین جولائی کو طبیعت بگڑنے پر انہیں لکھنٔو کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ چار جولائی کو انہیں ایس جی پی جی آئی شفٹ کیا گیا۔ اس دوران کئی بار مسٹر سنگھ کی صحت میں تار چڑھاؤ آئے لیکن جمعہ کو ان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹروں کے سخت کوششوں کے باوجود بھی نہیں بچایا نہیں جاسکا۔

      علی گڑھ کے اترولی میں پیدا ہوئے کلیان سنگھ کو ہندو ہردے سمراٹ کہا جاتا تھا۔ ایودھیا میں تعمیر ہو رہی رام مندر کے علاوہ اترپردیش میں پہلی بار بی جے پی کو جیت دلانے والے لیڈر کے طور پر بھی انہیں ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔

      اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کی سرکردہ سیاسی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں اپنے رنج کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔ کلیان سنگھ جی ایک سیاستدان ، سینئر ایڈمنسٹریٹر ، زمینی سطح کے رہنما اور ایک عظیم انسان تھے۔ انہوں نے اترپردیش کی ترقی میں اپنی شراکت سے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کے بیٹے راج ویر سنگھ سے بات کرکے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اوم شانتی‘‘۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: