உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بلند شہر کے Polytechnic College میں گیس سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ، 10طلبا سمیت 13 جھلسے

    Youtube Video

    Polytechnic College Blast: اس دھماکے نے پورے کالج کیمپس میں ہلچل مچا دی ہے۔ معلومات کے مطابق پولی ٹیکنک کالج کے ہاسٹل کے کچن میں ایل پی جی گیس سلینڈر (Gas Cylinder Blast) پھٹ گیا۔ اس حادثے میں پولی ٹیکنک کالج کے 10 طلباء سمیت 13 افراد جھلس گئے۔

    • Share this:
      بلند شہر۔ اتر پردیش کے بلند شہر (Bulandshahr)   ضلع میں ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے پولی ٹیکنک  (Polytechnic College)  کالج میں دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے نے پورے کالج کیمپس میں ہلچل مچا دی ہے۔ معلومات کے مطابق پولی ٹیکنک کالج کے ہاسٹل کے کچن میں ایل پی جی گیس سلینڈر (Gas Cylinder Blast)  پھٹ گیا۔ اس حادثے میں پولی ٹیکنک کالج کے 10 طلباء سمیت 13 افراد جھلس گئے۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمی طلباء کو بچا کر علی گڑھ ہائر میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

      معلومات کے مطابق کھانا تیار کرنے کے دوران باورچی خانے میں اچانک 5 کلو کا گیس سلینڈر پھٹ گیا۔ معاملہ بلندشہر کی ڈیبائی تحصیل کے پیچھے واقع گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج کے ہاسٹل کا بتایا جا رہا ہے۔ دھماکے کی آواز سن کر کالج کیمپس میں موجود لوگوں کے ساتھ ساتھ آس پاس کے لوگوں میں بھی دہشت  پھیل گئی۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر موقع سے نکال کر ہسپتال بھیج دیا گیا تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔


      دھماکے سے ہاسٹل کے کچن کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال اعظم گڑھ کے نظام آباد تھانہ علاقے کے دودو پور گاؤں میں کھانا پکانے کے گیس سلینڈر میں دھماکہ ہوا تھا۔ اس وقت کے دھماکے سے مکان تباہ ہو گیا تھا۔ مکان کے ملبے تلے دب کر 11 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ سبھی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک سدھیر جیسوال، ایس ڈی ایم راجیو رتنا سنگھ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے تھے۔ اسی دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ کو زخمیوں کی عیادت کے لیے ضلع اسپتال گئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں ہندستانی سفیر مکل آریہ کا انتقال، ہیڈ کوارٹر میں ملی لاش، وزارت خارجہ میں مچی ہلچل

      نظام آباد تھانہ علاقہ کے دودوپور گاؤں کی رہنے والی لال مانی کی بہو جاسمین اپنی بھابھی ناز کے ساتھ کھانا بنانے کچن میں گئی تھی۔ جیسے ہی اس نے گیس جلائی گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ لیک سے لگی آگ کو دیکھ کر دونوں گھبرا گئے اور باہر بھاگے اور شور مچایا۔ اس وقت خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ دونوں کو شور مچاتے ہوئے باہر نکلتے دیکھ کر پڑوسی موقع پر پہنچ گئے اور آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی اپنے طریقے سے آگ بجھانے لگے۔ آگ بجھانے کے  چکر میں کئی لوگ جھلس گئے۔ اس کے بعد سلینڈر میں زور دار دھماکہ ہوا اور دو کمروں کا مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ آگ بجھانے کی کوشش کرنے والے لوگ ملبے تلے دب گئے تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: