دہلی۔ دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا کی ایک سوسائٹی میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگنے سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
معلومات کے مطابق یہ بھیانک آگ گریٹر نوئیڈا کے گوڑ سٹی کے 14ویں ایونیو میں لگی ہے اور سوسائٹی کی کئی منزلیں آگ کی زد میں آ گئی ہیں۔ تاہم خبر لکھے جانے تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ یہ علاقہ تھانہ بسرخ کے تحت آتا ہے۔
گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے گور سٹی کے 14 ویں ایونیو میں دوسری منزل سے شروع ہونے والی آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ جس سے بعد میں بھگدڑ مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ آگ گوڑ سٹی کے 14 ویں ایونیو کے ایل ٹاور میں لگی۔ تاہم موقع پر موجود مکینوں اور مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے آگ پر تقریباً قابو پا لیا گیا۔
پرکاش سنگھ بادل کے آخری دیدار کیلئے لوگوں کا امڑا ہجوم، تھوڑی دیر میں پہنچیں گے وزیر اعظمدہلی میں ایک اور اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی، حرکت میں پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹفائر ڈپارٹمنٹ کے چیف فائر آفیسر پردیپ کمار نے بتایا کہ آپ کی اطلاع گوڑ سٹی کے 14 ویں ایونیو کے ایل ٹاور پر ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر دو فائر ٹینڈرز کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے بعد معلوم ہوا کہ بالکونی میں ایک مندر رکھا گیا تھا جس کے چراغ کی وجہ سے یہ آگ لگی۔ تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور سوسائٹی کے تمام مکین محفوظ ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔