உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہماچل پردیش ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو لگا زوردار جھٹکا ، کانگریس نے کیا کلین سویپ

    ہماچل پردیش ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو لگا زوردار جھٹکا ، کانگریس نے کیا کلین سویپ

    ہماچل پردیش ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو لگا زوردار جھٹکا ، کانگریس نے کیا کلین سویپ

    Himachal By-elections Results: ہماچل پردیش میں منڈی لوک سبھا اور تین اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ کانگریس نے چاروں سیٹوں پر کلین سویپ کیا ہے ۔

    • Share this:
      شملہ : ہماچل پردیش میں منڈی لوک سبھا اور تین اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ کانگریس نے چاروں سیٹوں پر کلین سویپ کیا ہے ۔ برسراقتدار بی جے پی کیلئے یہ بہت ہی بڑا جھٹکا ہے ۔ اس ضمنی انتخابات میں بی جے پی دو مرتبہ سے لگاتار جیت رہی منڈی لوک سبھا سیٹ کو بھی نہیں بچا سکی ہے ۔ وزیر اعظم جے رام ٹھاکر کے آبائی ضلع منڈی میں کانگریس کی جیت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ ارکی ، فتح پور اور جبل کوٹکھائی میں بھی بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

      منڈی لوک سبھا سیٹ

      جانکاری کے مطابق منڈی میں بی جے پی کو کانگریس کی پرتبھا سنگھ سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔ منڈی پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار اور سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کی اہلیہ پرتبھا سنگھ 8766 ووٹوں سے الیکشن جیت گئی ہیں ۔ انہوں نے 365650 حاصل کئے جبکہ بی جے پی امیدوار کشال سنگھ ٹھاکر کو 356884 ووٹ ملے ہیں ۔

      جبل کوٹکھائی سیٹ

      جبل کوٹکھائی سیٹ سے روہت ٹھاکر ( کانگریس) کو 29447 ، چیتن براگٹا ( آزاد) کو 23344 اور نیلم سریک ( بی جے پی ) کو صرف 2584 ووٹ ملے ہیں ۔ وہ اپنی ضمانت بھی نہیں بچاپائی ہیں ۔ اس کے علاوہ سمن کدم ( آزاد) کو 170 ووٹ ملے ۔

      فتح پور اسمبلی سیٹ

      فتح پور سیٹ سے کانگریس امیدوار بھوانی سنگھ پٹھانیا 5789 ووٹوں سے جیت گئے ہیں ۔ 24 ویں راونڈ کی گنتی کے بعد بی جے پی امیدوار بلدیو ٹھاکر کو 18660 ، بھوانی سنگھ پٹھانیا کو 24449 ووٹ ملے ۔ یہاں ضمنی انتخابات میں 389 لوگوں نے نوٹا کا بٹن دبایا ۔

      ارکی اسمبلی سیٹ

      ارکی اسمبلی سیٹ ایک مرتبہ پھر سے کانگریس کی جھولی میں گری ہے ۔ یہاں سے پہلے ویربھدر سنگھ ممبر اسمبلی تھے ، لیکن ان کی موت سے یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی ۔ اب سنجے اوستھی نے یہاں سے جیت حاصل کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: