உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت، پھندے سے لٹکتی ملی لاش، خودکشی نوٹ برآمد

    Breaking News : اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت

    Breaking News : اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت

    Mahant Narendra Giri Death : اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندرگری کی مشتبہ حالت میں پیر کو موت ہوگئی ۔ جانکاری کے مطابق پریاگ راج میں ان کی موت ہوئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      پریاگ راج : اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندرگری کی مشتبہ حالت میں پیر کو موت ہوگئی ۔ جانکاری کے مطابق پریاگ راج میں ان کی موت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان کی لاش رسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی باگھمبری مٹھ میں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ان کی موت کے ساتھ ہی اکھاڑا پریشد کے اندر اختلافات کی خبریں ایک مرتبہ پھر اٹھ رہی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ مہنت نریندر گری کا کمرہ اندر سے بند ملا تھا، جس کے بعد شک ہونے پر اس کو کھولا گیا تو اندر مہنت نریندر گری کی لاش ملی ۔  ان کے پاس سے ہی ایک خودکشی نوٹ بھی پولیس کو ملا ہے ، جس میں ذہنی طور پر پریشان ہونے کا ذکر بھی کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ مہنت نریندر گری گزشتہ کچھ دنوں سے پریشان چل رہے تھے ۔

      حالانکہ ابتدائی جانچ کے بعد پولیس نے قتل کی بات سے انکار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مہنت نریندر گری نے خودکشی کی ہے ۔ حالانکہ ابھی پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ان کی موت کی وجہ خودکشی ہے یا کچھ اور ۔ خبر کے بعد پولیس نے پورے علاقہ کو سیل کردیا ہے اور کسی کو بھی مٹھ میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ فارینسک ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ کر جانچ کررہی ہے ۔

      وہیں ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق مہنت نریندر گری کا اپنے ایک ششیہ آنند گری سے کچھ وقت سے تنازع چل رہا تھا ۔ اس  تنازع کو لے کر مہنت نریندر گری اور ان کے ششیہ کے درمیان کچھ دنوں پہلے ہی صلح ہوئی تھی ۔ ششیہ نے ان سے معافی مانگی تھی ، جس کے بعد مہنت نریندر گری نے بھی انہیں معاف کردیا تھا ۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے اکھاڑا پریشد کے صدر کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے ۔



      وہیں دوسری طرف اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے نریدنر گری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حادثے کے سلسلے میں کچھ کہنے کو ان کے پاس لفظ نہیں ہیں۔ مسٹر موریہ نے کل ہی پریاگ راج میں مہنت نریندر گری سے ملاقات کی تھی اور ا نکے ساتھ پوجا ارچان کیا تھا۔ سنت سماج نے ان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ اور مشتبہ حالات میں ہوئی ان کی موت کے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

      اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری کی موت کی خبر آتے ہی ایودھیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ ہنومان گڑھی کے مہنت راجو داس نے کہا کہ اکھاڑا پریشد کے صدر کی موت کی خبر کافی تکلیف دہ ہے ۔ بھگوان سے دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون عطا کریں ۔ نریندر گری کی موت سادھو سماج کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ سناتن دھرم کے تحفظ کیلئے وہ ہمیشہ وقف رہتے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: