'کیمرہ بند کرو اور نکلو۔۔۔' ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کو بیچ انٹرویو میں آیا غصہ، سوالوں سے بھاگتے نظر آئے
ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ
Wrestlers protest: ایک انٹرویو میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ اپنا آپا کھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ 'آپ سپریم کورٹ نہیں ہیں۔۔۔ نہ ہی عدالت۔۔۔ آپ نے کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کیوں نہیں کیا؟ میں دہلی پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔
نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ ان پر ملک کی کئی خواتین ریسلرز نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور خاتون پہلوانوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ اس دوران ایک انٹرویو کے دوران بی جے پی رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کو سوالوں سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا اور وہ ناراض بھی ہو گئے۔
انڈیا ٹی وی کے ایک انٹرویو کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ 'آپ سپریم کورٹ نہیں ہیں... نہ ہی عدالت۔ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کیوں نہیں کیا؟ میں دہلی پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ (پہلوان) ججوں کی طرح کام کر رہے ہیں، ایک اولمپیئن بھی جیل میں ہے۔ میڈل کوئی سرٹیفکیٹ نہیں کہ کوئی جھوٹ نہیں بولے گا۔ سی آر پی ایف بھرتی 2023: 1.12 لاکھ تنخواہ والی چاہیے نوکری، تو سی آر پی ایف میں فوری کریں اپلائی، 10ویں، گریجوایٹ کریں اپلائی
برج بھوشن شرن سنگھ انٹرویو کے دوران ناراض ہوتے ہوتے ہوئے کہا کہ 'ہٹائیے اپنی دکان۔ کیمرہ بند کریے رک جاؤ… ان کو نوٹ کرو… ان کو دوبارا مت آنے دیجیئے گا۔۔۔ ججمنٹ کرنے لگتے ہیں‘‘ انٹرویو کے دوران ایک اولمپین خاتون پہلوان کی جانب سے لگائے گئے الزام کا جواب دینے کے لیے ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ نے اپنا آپا کھو دیا۔ خواتین پہلوانوں کے حلف نامے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ نے ترکی میں اولمپک کوالیفکیشن کے عمل کے دوران ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ انڈین اولمپیئن ایسوسی ایشن کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کو پیش کیے گئے حلف نامہ صفحہ نمبر 3، پوائنٹ 4 پر شکایت کا ذکر کیا گیا ہے۔
بعد میں دہلی کے جنتر منتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اولمپین ونیش پھوگاٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ سے جواب طلب کرتے ہوئے انٹرویو میں سوالات سے بچنے کا بھی حوالہ دیا۔ ونیش پھوگاٹ نے برج بھوشن شرن سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'ایسا شخص جو قومی ٹیلی ویژن پر ایسی باتیں کہہ سکتا ہے'۔ تو تصور کریں کہ وہ بند دروازوں کے پیچھے کیا کر سکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم سچ کہہ رہے ہیں۔ ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔