برطانیہ اور ہندوستان 2023 میں ینگ پروفیشنلز ایکسچینج پروگرام شروع کریں گے اور اس کے تحت ہر سال 3000 ہندوستانی نوجوانوں کو برطانیہ میں کام کرنے کا ویزا ملے گا۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے بدھ کے روز ہندوستان کے نوجوان پیشہ ور افراد کو ہر سال برطانیہ میں کام کرنے کے لیے 3000 ویزے دینے کی منظوری دے دی ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے کہا کہ ہندوستان اس طرح کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والا پہلا ملک ہے۔ بتا دیں کہ یہ فیصلہ پی ایم مودی اور رشی سنک کے درمیان ملاقات کے چند گھنٹے بعد ہی آیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم کے دفتر، ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یوکے-انڈیا ینگ پروفیشنلز اسکیم کی آج تصدیق کی گئی جس میں 18-30 سال کی عمر کے 3000 ڈگری یافتہ ہندوستانی شہریوں کو ویزے کے ساتھ برطانیہ میں آنے اور کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ دو سال کی پیشکش کی گئی تھی۔
واضح ہو کہ UK-India Young Professionals اسکیم کے تحت، برطانیہ ہر سال 18-30 سال کی عمر کے 3000 نوجوان پیشہ ور افراد یعنی ڈگری ہولڈر ہندوستانیوں کو دو سال تک برطانیہ میں کام کرنے کی پیشکش کرے گا۔ یہ اسکیم اگلے سال 2023 کے شروعات میں شروع ہوگی اور باہمی بنیادوں پر ہوگی۔
ملک کی ان ریاستوں میں آج بارش کے امکانات، برفباری سے یہاں بڑھی ٹھنڈ، جانئے یہاںڈاؤننگ اسٹریٹ کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور رشی سنک کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات کے چند گھنٹے بعد برطانیہ نے ہندوستانی نوجوانوں کو ویزا دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ گزشتہ ماہ ہندوستانی نژاد برطانوی وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان دونوں کی پہلی ملاقات تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔