ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

برطانیہ کے شاہی جوڑے نے تاج محل کا کیا دیدار

آگرہ : برطانیہ کے شاہی خاندان کی مسلسل تیسری نسل نے آج محبت کی بے مثال یادگار تاج محل کا دیدار کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 16, 2016 08:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برطانیہ کے شاہی جوڑے نے تاج محل کا کیا دیدار
آگرہ : برطانیہ کے شاہی خاندان کی مسلسل تیسری نسل نے آج محبت کی بے مثال یادگار تاج محل کا دیدار کیا۔

آگرہ : برطانیہ کے شاہی خاندان کی مسلسل تیسری نسل نے آج محبت کی بے مثال یادگار تاج محل کا دیدار کیا۔ برطانیہ کے شہزادے ویلیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن شدید دھوپ کی پرواہ کئے بغیر دنیا کے سات عجوبوں میں شمار کئےجانے والے تاج محل کو تقریباً ایک گھنٹے تک حیرت میں تکتی رہیں۔یادگار کی خوبصورتی سے متاثر شاہی جوڑے نے بعد میں ویزیٹرس بک میں اپنی آمد درج کرائی اور تاج محل کی خوبصورتی کی بے حد تعریف کی۔


 


خیال رہے کہ برطانیہ کے شاہی جوڑے سے پہلے دوپہر تقریباً 12بجے ملیشیا کی ملکہ توانکو ہزا ہمیناہ نے بھی تاج کا دیدار کیا۔ان کے ساتھ 17رکنی دستہ بھی موجود تھا۔


INDIA-ROYALS
سخت سکیورٹی بندوبست کے درمیان تقریباً ساڑھے تین بجے ویلیم اورکیٹ مشرقی دروازے سے تاج محل کی عمارت میں داخل ہوئے۔بے پناہ محبت کی بے مثال یادگارکو رومانوی بنانے کےلئے شاہی جوڑے نے بغیر کسی سکیورٹی کے اکیلے میں تاج کا دیدار کیا۔

First published: Apr 16, 2016 08:41 PM IST