ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بہن کے شوہر کی جگہ 5 سال تک یہ کام کرتا رہا بھائی، ایسے کھلا سنسنی خیز راز

کسی نامعلوم شخص نے اس کی اطلاع پولیس آفیسر کو دی جس کے بعد خفیہ جانچ میں پورے معاملے کا انکشاف ہوا۔ فی الحال پولیس نے اصلی بھرتی ہوئے کانسٹیبل انل کمار کو حراست میں لیکر پوچھ۔گچھ شروع کر دی ہے۔

  • Share this:
بہن کے شوہر کی جگہ 5 سال تک یہ کام کرتا رہا بھائی، ایسے کھلا سنسنی خیز راز
کسی نامعلوم شخص نے اس کی اطلاع پولیس آفیسر کو دی جس کے بعد خفیہ جانچ میں پورے معاملے کا انکشاف ہوا۔ فی الحال پولیس نے اصلی بھرتی ہوئے کانسٹیبل انل کمار کو حراست میں لیکر پوچھ۔گچھ شروع کر دی ہے۔

یوپی کے مرادآباد (Moradabad) کے کوتوالی ٹھاکر دوارا علاقے میں ڈائل 112 پر تعینات کانسٹیبل انل کمار پر الزام ہے کہ اس نے سازش کرکے اپنی سگے سالے انل سونی کو گھر پر ہی پولیس کی ٹریننگ دیکر نوکری پر بھیجنا شروع کر دیا۔ کسی نامعلوم شخص نے اس کی اطلاع پولیس آفیسر کو دی جس کے بعد خفیہ جانچ میں پورے معاملے کا انکشاف ہوا۔ فی الحال پولیس نے اصلی بھرتی ہوئے کانسٹیبل انل کمار کو حراست میں لیکر پوچھ۔گچھ شروع کر دی ہے۔ وہیں نقلی انل کمار عرف انل سونی فرار ہو گیا ہے۔


جانکاری کے مطابق یوپی کے مظفر نگر کے کھتولی کا رہنے والا ہے۔ انل کمار نے 2011 میں بریلی سے پولیس بھرتی کے دوران درخواست دی تھی جہاں وہ ٹریننگ کے دوران پھیل ہو گیا تھا پھر انل کمار نے 2012 میں میرٹھ میں ہوئی پولیس بھرتی میں درخواست دی لیکن وہاں بھی ناکام ہو گیا۔ 2012 میں تیسری بار انل کمار نے گورکھپو میں درخوست دی جہاں اس کا منتخب ہو گیا۔ ٹریننگ پوری کرکے انل کمار کو عہدے و رازداری کا حلف دلاکر پہلی بار بریلی میں جن پد میں پوسٹنگ ملی ۔ وہیں انل کمار کو ڈیوٹی پر تعیناتی ملی لیکن جب انل کمار کا تبادلہ پولیس کے قانون کے مطابق بریلی رینج سے مراد ّباد کیا گیا تو بس یہاں سے ہی سازش کا کھیل شروع ہوا۔


تبادلے کے بعد کھلا راز۔۔

مرادآباد رینج میں تبادلہ ہونے کے بعد شاطر پولیس اہلکار انل کمار نے اپنے مقام پر ہی اپنے سگے سالے انل سونی کو مرادآباد بلایا اور بریلی سے جاری کردہ اپنے ٹرانسفر کے حکم نامہ کی ایک کاپی لے کر مراد آباد پولیس افسران کے سامنے پیش کیا۔ جہاں سے انل کمار کے مقام پر انل سونی کی آمد کو در کر لیا گیا لیکن بھرتی کرنے والے پولیس افسر نے فوٹو نہیں ملایا جس کے بعد انل کمار کے مقام پر انل سونی ڈیوٹی کرنے لگا۔ شاطر انل کمار نے ٹریننگ کے دوران جو پولیس کے طریقے تھے چاہے وہ سرکاری ہتھیار چلانے کے ہوں یا افسران کو سیلیوٹ کرنے ان سب کی ٹریننگ اپنی بیوی کے بھائی انل سونی کو اپنے ہی گھر پر دے دی۔

ڈیوٹی کے دوران انل سونی کو پلیوس لائن سے سرکاری اسلحہ بھی جاری کیا گیا جس میں پستو، کاربائن، ایس ایل آر تک دی گئی۔ فی الحال مرادآباد کے پولیس افسر اس معاملے میں اہم سازش رچنے والا انل کمار کو حراست میں لینے کے بعد اب جانچ کی بات کر رہے ہیں اور یہ بھی دعوی کر رہے ہیں کہ اگر محکمہ کے کسی پولیس اہلکار نے بھی انل کمار کا اس سازش میں ساتھ دیا ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 20, 2021 08:33 AM IST