ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نابالغہ کی آبروریزی کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکی کے سبب بی جے پی لیڈر کا بھائی گرفتار

نابالغہ سے آبروریزی کی کوشش کرنے کے الزام میں میرٹھ کے بی جے پی لیڈر کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

  • Share this:
نابالغہ کی آبروریزی کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکی کے سبب بی جے پی لیڈر کا بھائی گرفتار
ملزم پرمود کی فرسٹ پوسٹ سے لی گئی تصویر

نابالغہ سے آبروریزی کی کوشش کرنے کے الزام میں میرٹھ کے بی جے پی لیڈر کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ الزام ہے کہ اس نے متاثرہ کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ ملزم کے خلاف گزشتہ ماہ متاثرہ کے خاندان والوں نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس آج ہفتہ کے روز ملزم کو عدالت میں پیش کرے گی۔


فون میں پرمود کی دھمکی والی ریکارڈنگ ہے لڑکی کے پاس


متاثرہ کے خاندان والوں کا الزام ہے کہ پرمود کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔ سال 2015 میں جب ان کی بیٹی نابالغ تھی تو پرمود اسے کوتوالی علاقہ کے ایک ہوٹل میں لے گیا۔ وہاں اس نے لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

سال 2016 میں جب لڑکی نے یہ بات اپنے گھروالوں کو بتائی تو پرمود غصہ ہو گیا اور فون پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔ واضح ہو کہ اب لڑکی بالغ ہو چکی ہے۔ متاثرہ کے فون میں پرمود کی دھمکی والی ریکارڈنگ ہے۔ پولیس نے لڑکی کے فون کو فورینسک لیب میں جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔ پرمود کو ہفتہ کے روز نندا کی چوکی کے پاس سے گرفتار کر لیا گیا۔

First published: Aug 25, 2018 11:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading