உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہید کی روتی بلکتی بیٹی نے راج ناتھ سے پوچھا، ہر بار سپاہی کا خاندان ہی کیوں روتا ہے؟

    نئی دہلی۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں دوارکا کے پاس طیارہ حادثے میں سینکڑوں لوگوں کی جان بچانے والے بی ایس ایف شہیدوں کو آج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیرمملکت برائے داخلی امور کرن ریجیجو اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے پورے اعزاز کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں دوارکا کے پاس طیارہ حادثے میں سینکڑوں لوگوں کی جان بچانے والے بی ایس ایف شہیدوں کو آج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیرمملکت برائے داخلی امور کرن ریجیجو اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے پورے اعزاز کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران راج ناتھ سنگھ بھی جذباتی ہو اٹھے۔ شہیدوں کے اہل خانہ نے راج ناتھ سے کچھ تیکھے سوال بھی پوچھے جن کا راج ناتھ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

      آج تمام شہیدوں کو صفدر جنگ ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ پورے احترام کے ساتھ تمام شہیدوں کے جسد خاکی کو ان کے گھر والوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے شہیدوں کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور ان کا درد سن کر راج ناتھ بھی جذباتی ہوتے نظر آئے۔

      اسی دوران حادثے میں شہید سپاہی کی ایک بیٹی نے پوچھا، سر آج مجھے جواب دیجئے، یہ پرانا جہاز تھا۔ اس کو نیلام بھی کیا گیا تھا۔ آپ مجھے جواب دیں، مجھے جواب چاہئے سر۔ ہر بار سپاہی کی فیملی ہی کیوں روتی ہے؟ تاہم راج ناتھ سنگھ اسے کوئی جواب نہ دے سکے اور خاموشی سے سنتے رہے۔

      بتا دیں کہ کل صبح دہلی ایئرپورٹ پر بی ایس ایف کا چارٹرڈ طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا تھا جس میں دو پائلٹ سمیت بی ایس ایف کے دس جانباز شہید ہو گئے تھے۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت طیارہ رن وے 28 سے ٹیک آف کر رہا تھا، تبھی دیوار سے ٹکرا گیا اور کریش ہو گیا۔

      طیارہ حادثے میں شہید ہوئے لوگوں کے نام ہیں

      پائلٹ بھگوتی پرساد بھٹ

      شریک پائلٹ- راجیش شیورن

      ڈپٹی کمانڈنٹ۔ ڈی کمار

      انسپکٹر ایس این شرما

      انسپکٹر آرکے یادو

      ایس آئی سندر سنگھ

      ایس آئی سی ایل شرما

      ایس آئی رویندر کمار

      اے ایس آئی ڈی پی چوہان

      کانسٹیبل کے آر راوت
      First published: