ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستانی ایجنٹ کو خفیہ اطلاعات دینے والا بی ایس ایف جوان گرفتار

پاکستانی ایجنٹ کو مبینہ طور پر خفیہ اطلاعات شیئر کرنے کے لئے بی ایس ایف کے ایک جوان ریاض الدین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • Share this:
پاکستانی ایجنٹ کو خفیہ اطلاعات دینے والا بی ایس ایف جوان گرفتار
علامتی تصویر

سرحد پر لگے باڑ اور سڑکوں کی تصویریں جیسی خفیہ اطلاعات پاکستانی ایجنٹ کے ساتھ مبینہ طور پر شیئر کرنے کے لئے بی ایس ایف کے ایک جوان ریاض الدین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سرحدی سکیورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کی خفیہ شاخ گزشتہ کچھ ماہ سے شیخ ریاض الدین کی مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی تھی۔

ریاض الدین مہاراشٹرا کے رینپورا گاوں کا باشندہ ہے اور بی ایس ایف کی 29ویں بٹالین میں پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں تعینات تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ریاض الدین نے پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹلی جنس (آئی ایس آئی) کے ایک ایجنٹ مرزا فیصل سے باڑ اور سرحدی سڑکوں کی تصاویر، بی ایس ایف کے سینئر افسران کے فون نمبر اور کچھ دیگر خفیہ اطلاعات مبینہ طور پر شیئر کی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے موبائل فون سے اطلاع شیئر کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 29ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر سے شکایت ملنے کے بعد ریاض الدین کے خلاف ممدوت تھانہ میں سرکاری خفیہ قانون اور قومی سکیورٹی قانون سے متعلق دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

First published: Nov 05, 2018 10:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading