ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک کیلئے جان نچھاور کرنے والے جوان کا چھلکا درد ، کہا : ہمارے حصہ کا کھانا بیچ دیتے ہیں سینئر افسران ، راجناتھ نے طلب کی رپورٹ

بی ایس ایف کے ایک جوان کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں نوجوان نے اپنا درد سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے کیمپ میں بننے والا کھانا انتہائی خراب ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jan 09, 2017 10:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک کیلئے جان نچھاور کرنے والے جوان کا چھلکا درد ، کہا : ہمارے حصہ کا کھانا بیچ دیتے ہیں سینئر افسران ، راجناتھ نے طلب کی رپورٹ
تیج بہادر یادو: فائل فوٹو

نئی دہلی : بی ایس ایف کے ایک جوان کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں نوجوان نے اپنا درد سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے کیمپ میں بننے والا کھانا انتہائی خراب ہے۔ جوان نے یہ ویڈیوز خود بنائے ہیں ۔ ادھر وائرل ویڈیو پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے رپورٹ طلب کی ہے ۔ انہوں نے داخلہ سکریٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مناسب کارروائی کیلئے کہا ہے۔

جوان نے ویڈیو بنا کر کیمپ میں بننے والے کو بھی دکھاتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جموں وکشمیر میں تعینات اس نوجوان کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح یہ نوجوان حکومت تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جوان کا کہنا ہے کہ بڑے افسران اناج فروخت کر دیتے ہیں۔

جوان نے کل چار ویڈیوز شیئر کئے ہیں، ان میں سے ایک ویڈیو تو کچھ ہی گھنٹے کے اندر اندر بیس ہزار سے بھی زیادہ مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔ ایک ویڈیو کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔









First published: Jan 09, 2017 10:22 PM IST