عوام اپنےساتھ ہوئی زیادتیوں کا جواب دیں گے: مایاوتی
بی ایس پی سربراہ مایاوتی بلرام پورمیں منعقدہ ریلی کے دوران سابق ممبرپارلیمنٹ رضوان ظہیرخان سے مخاطب۔
بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ اپنے وعدوں کی جال میں پھنس چکی بی جے پی اب نام نہاد ’راشٹرواد‘ اوردہشت گردی کا سہارالے کرعوام کوبیوقوف بناکر ووٹ بٹورنے کی سازش میں لگی ہے۔
بلرامپور: بہوجن سماج پارٹی سپریمومایاوتی نے بی جے پی پر ذات اور مذہب کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئےکہا کہ اپنے وعدوں کی جال میں پھنس چکی بی جے پی اب نام نہاد ’راشٹرواد‘ اوردہشت گردی کا سہارالے کرعوام کوبیوقوف بناکر ووٹ بٹورنے کی سازش میں لگی ہے۔ اس بارکےالیکشن میں عوام اپنے ساتھ ہوئے زیادتی کا بذات خود جواب دیں گے۔
مایاوتی نے پیرکوضلع بلرامپورکےشراوستی پارلیمانی سیٹ سے پارٹی کےامیدواررام شرومنی ورما کی حمایت میں چھوٹا پریڈ گراونڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ گذشتہ چارمرحلوں میں اتحاد کے حق میں ہوئی ووٹنگ کی بارش سے صاف ہوگیا ہے کہ اب بی جے پی کے برے دن آنے والے ہیں۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے ملک کے غریب، مزدور، کسانوں کی کمرتوڑدی ہے۔ اس موقع پر سابق ممبرپارلیمنٹ اورسینئر لیڈر رضوان ظہیرخان، منڈل کوآرڈینیٹرتری بھون دت، سابق ریاستی وزیرڈاکٹرایس پی یادو، سابق ممبراسمبلی مشہود خان، ، سابق ممبراسمبلی علاو الدین خان، زیبا رضوان، پچپڑوا کے چیئرمین منظورعالم خان، راکیش یادو، ساجد خان، ہارون رشید خان، ابرارخان ودیگرموجود تھے۔ پہلے بستی اورپھربلرامپورمیں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکانگریس اور بی جے پی دونوں کی پالیسیاں دلت، پچھڑوں اوراقلیت مخالف ہیں۔ دونوں کےمیعاد کارمیں دلت اورپچھڑوں کی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ بی جے پی نے گذشتہ پانچ سالوں کے میعاد کارمیں دلتوں، پچھڑوں، اعلی سماج کےغریبوں کےساتھ ہوئے زیادتی کا جواب اس بارعوام خود دیں گے۔ چوکیدارکاناٹک اس باران کےکام نہیں آنے والا۔ عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نےکہا کہ اس باراگرمرکزمیں اتحا دکی حکومت بنتی ہےتوبے روزگاروں کومستقل روزگاردیا جائے گا اورریزرویشن کی پالیسی کومزید کار آمد بنائی جائے گی۔ اعلی سماج کےغریبوں کےلئے نافذ 10 فیصد ریزرویشن کا فائدہ ان کو نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نےالزام لگایا کہ مودی اپنے پانچ سالہ میعاد کار میں ملک کو برباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔ ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد سے حواس باختہ بی جے پی کے لو گ ذات اورمذہب کی بنیاد پرووٹ مانگ کرسماج کو تقسیم کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔ بی ایس پی سپریمونےوزیراعظم مودی پرحملہ کرتےہوئےکہا کہ خود کوپچھڑی ذات کا بتا کرعوام کودھوکہ دینے والے مودی کے چھلاوے اورجذبات میں نہیں آنے والی۔ نریندرمودی نے گجرات میں وزیراعلی ہوتےہوئے اپنے رسوخ کا استعمال کرکے کاغذی طورپرخود کو پچھڑے سماج کا ہونےکا اعلان کرکے ان کا حق مارا ہے۔ جبکہ ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادوکا تعلق پیدائشی طورپرپچھڑے سماج سے ہے۔
مایاوتی نےکہا کہ بی جے پی اپنے جھوٹے وعدوں کے جال میں بری طرح سے پھنس چکی ہے۔ 23 مئی کوعوام بی جے پی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے اورمرکزمیں اتحاد کی حکومت بنے گی۔ بی جے پی حکومت ہرمحاذ پرناکام رہی ہے۔ اس کے وقت میں ملک کی سرحدیں بھی محفوظ نہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔