سیاسی مفادات کے لئے تمام پارٹیاں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی منانے لگی ہیں : مایا وتی
فائل فوٹو
بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ بابا صاحب دلتوں، قبائلیوں اور نظرانداز طبقہ کی باز آبادکاری کے لئے کام کرتے رہے، لیکن اب سبھی پارٹیاں ووٹ کی سیاست کے لئے ان کا صرف استعمال کرتی ہیں۔م
لکھنو : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں جمعہ کو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے 126 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور اس کے بعد وہاں موجود حامیوں سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'تمام سیاسی جماعتیں اب ووٹ کے مفاد میں بابا صاحب کی جینتی منانے لگی ہیں۔ تمام جماعتوں نے ذات کی بنیاد پر لوگوں کا استحصال کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا صاحب دلتوں، قبائلیوں اور نظرانداز طبقہ کی باز آبادکاری کے لئے کام کرتے رہے، لیکن اب سبھی پارٹیاں ووٹ کی سیاست کے لئے ان کا صرف استعمال کرتی ہیں۔مايوتي نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی ایس پی نے ملک بھر میں 11 اپریل سے ای وی ایم کے خلاف مظاہرہ کیا اور آگے بھی کرتی رہے گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔