ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی ایس پی نے گجرات میں دلتوں پر زیادتی کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھایا، ایوان کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی۔ بہوجن سماج پارٹی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے روز آج راجیہ سبھا میں گجرات میں دلتوں کے خلاف زیادتی کا معاملہ اٹھایا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 18, 2016 02:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی ایس پی نے گجرات میں دلتوں پر زیادتی کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھایا، ایوان کی کارروائی ملتوی
نئی دہلی۔ بہوجن سماج پارٹی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے روز آج راجیہ سبھا میں گجرات میں دلتوں کے خلاف زیادتی کا معاملہ اٹھایا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔

نئی دہلی۔  بہوجن سماج پارٹی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے روز آج راجیہ سبھا میں گجرات میں دلتوں کے خلاف زیادتی کا معاملہ اٹھایا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ راجیہ سبھا کے لئے نومنتخب اور دوبارہ منتخب ہونے والے اراکین کو حلف دلائے جانے کے فورا بعد ہی بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے گجرات میں دلتوں کے خلاف زیادتی کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گجرات میں جانوورں کا چمڑا اتارنے کا خاندانی اور روایتی کام کرنے والے دلتوں کو سرعام مارا پیٹا جارہا ہے، انہیں بے عزت کیا جارہا ہے اور پولیس پورے معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔


انہوں نے مرکز ی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کامطالبہ کیا کہ اور کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بی ایس پی کے اراکین نے اس معاملے پر کافی شور شرابہ کیا جس کے بعد چیئرمین حامد انصاری نے ایوان کی کارروائی دس منٹ کے لئے ملتوی کردی ۔

First published: Jul 18, 2016 02:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading