உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اتراکھنڈ: مایاوتی کا کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان، کہا، فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینا ضروری

    نئی دہلی۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اتراکھنڈ میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    نئی دہلی۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اتراکھنڈ میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    نئی دہلی۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اتراکھنڈ میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اتراکھنڈ میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اتراکھنڈ میں بی ایس پی کے دو رکن اسمبلی ہیں۔ ان دونوں ممبران اسمبلی پر اب تک سسپنس بنا ہوا تھا۔

      آج مایاوتی نے صاف کر دیا کہ بی ایس پی کے دو رکن اسمبلی کانگریس کی حمایت کریں گے۔ مایاوتی نے کہا کہ فرقہ وارانہ طاقتوں کو شکست دینے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔

      مایاوتی نے کہا کہ میڈیا میں چل رہا ہے کہ بی جے پی سے ڈیل ہو گئی ہے، یہ افواہ ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔ ہمارے دونوں ارکان اسمبلی اسمبلی میں پہنچ چکے ہیں۔ ہماری پارٹی ملک میں فرقہ وارانہ قوتوں کو کمزور کرنے کا کام کرے گی اور پارٹی کانگریس کو حمایت دے گی۔
      First published: