مایاوتی نے 7باغی اراکین اسمبلی کو کیا معطل، کہا۔ ایس پی کو ہرانے کے لئے بی جے پی کو بھی حمایت
مایاوتی نے واضح طور سے کہا ہے کہ یوپی میں مستقبل میں ہونے والے ایم ایل سی انتخابات میں ہم ایس پی امیدوار کو بری طرح سے ہرائیں گے اس کے لئے ہم اپنی پوری طاقت جھونک دیں گے۔ اگر بی جے پی یا کسی دیگر پارٹی کو اپنا ووٹ دینا پڑے تو وہ بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی مایاوتی نے راجیہ سبھا انتخابات میں بغاوت کرنے والے ساتوں اراکین اسمبلی کی معطلی کا بھی اعلان کیا۔
مایاوتی نے واضح طور سے کہا ہے کہ یوپی میں مستقبل میں ہونے والے ایم ایل سی انتخابات میں ہم ایس پی امیدوار کو بری طرح سے ہرائیں گے اس کے لئے ہم اپنی پوری طاقت جھونک دیں گے۔ اگر بی جے پی یا کسی دیگر پارٹی کو اپنا ووٹ دینا پڑے تو وہ بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی مایاوتی نے راجیہ سبھا انتخابات میں بغاوت کرنے والے ساتوں اراکین اسمبلی کی معطلی کا بھی اعلان کیا۔
لکھنئو۔ بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے بغاوت کرنے والے 7 اراکین اسمبلی کو آج پارٹی سے معطل کردیا۔ بی ایس پی سربراہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ گذشتہ سال لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والے این ڈی اے کو روکنے کے لئے سماج وادی پارٹی سے اتحاد کرنا ان کی سیاسی بھول تھی۔ ایس پی کا اصلی چہرہ اب سامنے آگیا ہے۔ مایاوتی نے بھنگا کے اسلم رائینی،ڈھولانا کے اسلم علی، پرتاپ پور کے مجتبی صدیق،ہنڈیا کے حاکم لال بند،سدھولی کے ہرگوند بھارگو، منگرا بادشاہ پور کے سشما پٹیل اور سگڑی کی وندنا سنگھ کو معطل کیا ہے۔
وہیں، مایاوتی نے جمعرات کو سماج وادی پارٹی اور ان کے سربراہ اکھلیش یادو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی ایس پی امیدوار کو ہرانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی اور اگر ضرورت پڑی تو بی جے پی کا بھی ساتھ دے گی۔ مایاوتی نے آج اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری پارٹی نے لوک سبھا انتخاب کے دوران فرقہ وارانہ طاقتوں سے لڑنے کے لئے ایس پی سے ہاتھ ملایا تھا لیکن ان کے خاندانی تنازاعات کی وجہ سے بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کر بھی وہ زیادہ فائدہ نہیں اٹھا پائے۔
When we saw Samajwadi Party's behaviour towards us after Lok Sabha election results, we realised that we have committed a big mistake by taking back our 2nd June 1995 case against them & we shouldn't have joined hands with them. We should've thought bit deeply: BSP Chief Mayawati https://t.co/B3H1NCjqv9pic.twitter.com/yQBtWMwLGr
مایاوتی نے واضح طور سے کہا ہے کہ یوپی میں مستقبل میں ہونے والے ایم ایل سی انتخابات میں ہم ایس پی امیدوار کو بری طرح سے ہرائیں گے اس کے لئے ہم اپنی پوری طاقت جھونک دیں گے۔ اگر بی جے پی یا کسی دیگر پارٹی کو اپنا ووٹ دینا پڑے تو وہ بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی مایاوتی نے راجیہ سبھا انتخابات میں بغاوت کرنے والے ساتوں اراکین اسمبلی کی معطلی کا بھی اعلان کیا۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایس پی نے ہم سے رابطہ کرنا ہی بند کردیا تھا۔ اس لئے پارٹی نے اپنا راستہ تبدیل کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا بھی انکشاف کرنا چاہتی ہوں کہ جب ہم نے اترپردیش میں لوک سبھا انتخاب کے لئے ایس پی کے ساتھ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تو ہم نے اس کے لئے بہت محنت کی لیکن جب یہ اتحاد ہوا تھا تب سے ایس پی سربراہ کی منشا دکھنے لگی تھی۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے خاندانی تنازعات کی وجہ سے اتحاد کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکا۔ خاندان کے افراد ہی ایک دوسرے کو ہرانے میں لگے تھے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔