ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام بجٹ 2018 : دو روپے کم ہوئی ایکسائز ڈیوٹی ، مگر سستا نہیں ہوگا پٹرول اور ڈیزل ، جانیں وجہ

عام بجٹ میں مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر دو روپے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل دو روپے سستا ہوگیا ہے ۔

  • Share this:
عام بجٹ 2018 : دو روپے کم ہوئی ایکسائز ڈیوٹی ، مگر سستا نہیں ہوگا پٹرول اور ڈیزل ، جانیں وجہ
قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے دام ہر دن کم اور زیادہ ہوتے رہتے ہیں ۔ ڈیزل اور پٹرول کا نیا دام صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے ۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی ، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہوجاتی ہے ۔

نئی دہلی : عام بجٹ میں مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر دو روپے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم اس سے پٹرول اور ڈیزل سستا نہیں ہوگا۔ دراصل اس مرتبہ بجٹ میں حکومت نے جہاں ایک طرف ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی ہے تو وہیں دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل پر 8 روپے فی لیٹر کا روڈ سیس نافذ کردیا ہے ۔ حکومت کے اس اقدام سے ان کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں ملے گی ۔

خیال رہے کہان دنوں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ۔ ممبئی میں پٹرول 80 روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کا ہوگیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے اور ہندوستانی کرنسیکی قدر میں کمی کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ آئی او سی کی ویب سائٹ سے ملے اعدادو شمار کے مطابق دہلی میں گزشتہ مہینے یعنی جنوری میں پٹرول کی قیمت میں 2.95 روپے تک کا اضافہ ہوا ۔

اب حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی دو روپے کم کرکے 4.48 روپے فی لیٹر کردیا ہے جبکہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی دو روپے کم کرکے 6.33 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔

ان بنیادوں پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہوتی ہیں

انرجی ایکسپرٹس نریندر تنیجا نے نیوز 18 کو بتایا کو تیل مارکیٹنگ کمپنیاں تین بنیادو پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں طے کرتی ہیں ۔ پہلی انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ، دوسری ملک میں امپورٹ کرتے وقت ہندوستانی کرنسی کی ڈالر کے مقابلہ میں قیمت اور تیسری انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی کیا قیمت ہے ۔

مودی حکومت میں ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 380 فیصد تک اضافہ
اس فیصلہ سے پہلے مودی حکومت کی مدت کار میں ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 380 فیصد سے زیادہ تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس دوران یہ 3.56 روپے سے بڑھ کر 17.33 روپے فی لیٹر ہوگیا ۔ پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 120 فیصد تک کا اضافہ ہوا ۔ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت اس پر ایکسائز ڈیوٹی 9.48 روپے تھی جو فی الحال 21.48 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

First published: Feb 01, 2018 03:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading