عام بجٹ 2018 : خواتین کو ارون جیٹلی نے دیا خاص تحفہ ، اب ہاتھ میں آئے گی زیادہ تنخواہ
علامتی تصویر
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس سال کے عام بجٹ میں خاتون ملازمین کو بڑی راحت دی ہے ۔ نئے فیصلہ کے تحت خاتون ملازمین کیلئے پی ایف کٹوتی آٹھ فیصد ہوگی ، جس کی وجہ سے اب ان کے ہاتھ میں زیادہ تنخواہ آئے گی ۔
نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس سال کے عام بجٹ میں خاتون ملازمین کو بڑی راحت دی ہے ۔ نئے فیصلہ کے تحت خاتون ملازمین کیلئے پی ایف کٹوتی آٹھ فیصد ہوگی ، جس کی وجہ سے اب ان کے ہاتھ میں زیادہ تنخواہ آئے گی ۔ ماہرین مان رہے کہ حکومت نے خاتون ملازمین کے روزگار کو فروغ دینے کیلئے خاص پور خواتین کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ میں ای پی ایف او کی اسکیموں میں خاتون ملازمین کیلئے کنٹریبوشن ریٹ کو کم کردیا گیا ہے ۔ خاتون ملازمین کیلئے پی ایف اسکیموں میں کنٹربیوشن ریٹ آٹھ فیصدی کے درمیان ہوگیا ہے۔ اب جن خواتین کی تنخواہ کم ہے وہ کم ای پی ایف کٹواکر کر زیادہ پیسہ خرچ کیلئے رکھ سکتی ہیں ۔ پہلے یہ تقریبا 9 فیصد تھا ۔ حکومت نے اس سال نئے ملازمین کیلئے اس کو بڑھا کر 12 فیصدی کردیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اقتصادی سروے کو گلابی رنگ میں پیش کرنے سے اس بات کے پہلے ہی اشارے دیدئے گئے تھے کہ خواتین کو لے کر بجٹ میں کچھ خاص ہونے والا ہے اور اسی کے مطابق بجٹ میں خواتین کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا ۔ علاوہ ازیں حکومت نے اجولا یوجنا کا ہدف پانچ کروڑ سے بڑھا آٹھ کروڑ کردیا ہے ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب آٹھ کروڑ غریب خواتین کو گیس کنکشن مفت میں دیا جائے گا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔