ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بجٹ 2019: 10 لاکھ روپئے تک کی کمائی ہو گی ٹیکس فری! یہ ہے پورا حساب

نئے اعلان کے مدنظر، نجی ٹیکس دہندگان کو آئندہ مالی سال میں ساڑھے بارہ ہزار روپئے کا فائدہ ہو گا۔ ابھی یہ فائدہ ڈھائی ہزار روپئے کا ہے

  • Share this:
بجٹ 2019: 10 لاکھ روپئے تک کی کمائی ہو گی ٹیکس فری! یہ ہے پورا حساب
کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ 10 لاکھ روپئے تک کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں

وزیر خزانہ پیوش گوئل نے عبوری بجٹ 2019 میں ٹیکس دینے والوں کو راحت دیتے ہوئے پانچ لاکھ روپئے تک کی کمائی پر مکمل چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس قدم کو متوسط طبقہ کے لئے بڑی راحت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ساڑھے تین لاکھ روپئے تک کی کمائی پر چھوٹ ملتی تھی۔


نئے اعلان کے مدنظر، نجی ٹیکس دہندگان کو آئندہ مالی سال میں ساڑھے بارہ ہزار روپئے کا فائدہ ہو گا۔ ابھی یہ فائدہ ڈھائی ہزار روپئے کا ہے۔ لیکن یہ فائدہ صرف پانچ لاکھ روپئے سالانہ کمائی کرنے والوں کو ہی ہو گا۔ حالانکہ موجودہ بجٹ میں بنیادی چھوٹ کی حد اور ٹیکس کے سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 2.50 لاکھ روپئے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔


حالانکہ پیوش گوئل نے بجٹ میں معیاری کٹوتی کی حد کو بھی 40 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپئے کر دیا ہے۔ یہ راحت بھی صرف پانچ لاکھ روپئے کی کمائی کرنے والوں کو ہی ملے گی۔ پرانے سبھی ٹیکس سلیب جاری رہیں گے۔ دوسرے لفظوں میں کہیں تو اگر آپ کی کمائی پانچ لاکھ روپئے سے زیادہ ہے تو آپ کو پرانی شرحوں پر ہی ٹیکس بھرنا ہو گا۔


لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ 10 لاکھ روپئے تک کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ فنسیف کے بانی مرن اگروال کے مطابق، مان لیجئے کہ آپ کی کل آمدنی 10 لاکھ روپئے ہے۔ اب اس میں آپ کو 1.50 لاکھ روپئے تک سیکشن 80 سی کے تحت چھوٹ مل جائے گی۔ پھر 50 ہزار روپئے معیاری کٹوتی، دو لاکھ روپئے تک ہوم لون کا سود، 50 ہزار روپئے نیشنل پنشن اسکیم اور 50 ہزار روپئے صحت بیمہ کے پریمیم میں آنے پر پانچ لاکھ روپئے کی براہ راست طور پر چھوٹ مل جائے گی۔

tax free

اس کے مدنظر، ٹیکس کے دائرہ میں صرف پانچ لاکھ روپئے کی کمائی آئے گی۔ یہ رقم نئے اعلان کے تحت چھوٹ کے دائرہ میں آ جائے گی۔ ایسے میں آپ 12500 روپئے ٹیکس کی شکل میں جمع کرائیں گے لیکن سیکشن 87 اے کے تحت ملی چھوٹ سے یہ رقم واپس مل جائے گی۔ لیکن اس کے لئے آپ کو انکم ٹیکس ریٹرن بھرنا ہو گا۔
First published: Feb 02, 2019 11:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading