ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی حکومت کا تحفہ، 55 روپئے ماہانہ لگا کر ہر ماہ ملے گی 3000 روپئے کی پنشن

اگر آپ بھی کم سرمایہ کاری کے ذریعہ ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مقررہ پنشن پانا چاہتے ہیں تو مودی حکومت کا یہ نیا اعلان آپ کے کام کا ہے

  • Share this:
مودی حکومت کا تحفہ، 55 روپئے ماہانہ لگا کر ہر ماہ ملے گی 3000 روپئے کی پنشن
علامتی تصویر

مودی حکومت نے عبوری بجٹ کے ذریعے کسانوں، مزدوروں، غریبوں اور مڈل کلاسز کی امیدیں پوری کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر آپ بھی کم سرمایہ کاری کے ذریعہ ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مقررہ پنشن پانا چاہتے ہیں تو مودی حکومت کا یہ نیا اعلان آپ کے کام کا ہے۔ پیوش گوئل نے ایک ایسی اسکیم کا اعلان کیا ہے جو غیر منظم شعبہ کے ملازمین کو 60 سال کی عمر کے بعد ایک مقررہ پنشن پانے میں مدد کرے گی۔ یہ اسکیم ہے پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا یعنی پی ایم ایس وائی ایم۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس اعلان سے آپ کو کیسے فائدہ ہو گا۔


کیا ہے یہ اسکیم


حکومت نے عبوری بجٹ میں غریب ملازمین کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ غیر منظم شعبہ میں کام کرنے والے ہر اس شخص کو جس کی آمدنی 15000 سے کم ہے، حکومت اسے ماہانہ پنشن دے گی۔


کس کو ملے گا فائدہ

حکومت کا دعوی ہے کہ اس اسکیم سے اگلے پانچ سالوں میں غیر منظم شعبہ کے 10 کروڑ ملازمین کو فائدہ ہو گا۔ یہ منصوبہ آنے والے 5 سال میں غیر منظم شعبہ کے لئے دنیا کا سب سے بڑا پنشن منصوبہ بن سکتا ہے۔ حکومت بجٹ میں اس منصوبے میں ابتدائی طور پر 500 کروڑ روپے فراہم کر رہی ہے۔ بعد میں اس کے لئے اور بھی زیادہ رقم دستیاب کرائی جائے گی۔

اگر کوئی ملازم 29 سال کا ہے تو اسے اس منصوبہ میں پنشن پانے کے لئے 60 سال کی عمر تک ہر مہینہ 100 روپئے جمع کرانے ہوں گے۔ اگر کوئی ملازم 18 سال کی عمر میں اس منصوبہ کو لیتا ہے تو اسے ہر مہینے 55 روپئے جمع کرنے ہوں گے۔ اس اسکیم کو موجودہ مالی سال یعنی 2018-19 سے ہی لاگو کیا جائے گا۔
First published: Feb 04, 2019 11:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading