بجٹ 2023: ہندوستانی ریلوے میں سرمایہ کاری کیلئے 2.4 لاکھ کروڑ روپے مختص، اب تک کی سب سے زیادہ رقم
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 1 فروری کو اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ انڈین ریلوے کا سرمایہ 2.40 لاکھ کروڑ مقرر کیا گیا ہے، جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ ریلوے کو مرکزی بجٹ 23-2022 میں 1.4 ٹریلین روپے مختص کیے گئے تھے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 1 فروری کو اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ انڈین ریلوے کا سرمایہ 2.40 لاکھ کروڑ مقرر کیا گیا ہے، جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ ریلوے کو مرکزی بجٹ 23-2022 میں 1.4 ٹریلین روپے مختص کیے گئے تھے۔
ہندوستانی ریلویز (Indian Railways) کو مالی سال 24-2023 میں 2.4 لاکھ کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ کرنے کے لیے تیار ہے، جو 23-2022 کے مقابلے میں 65.6 فیصد زیادہ ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 1 فروری کو اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ انڈین ریلوے کا سرمایہ 2.40 لاکھ کروڑ مقرر کیا گیا ہے، جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ ریلوے کو مرکزی بجٹ 23-2022 میں 1.4 ٹریلین روپے مختص کیے گئے تھے، جس میں سے 1.37 ٹریلین روپے کیپٹل اخراجات کے لیے اور 3,267 کروڑ روپے محصولات کے اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ فنڈز ریلوے ٹریکس، ویگنوں، ٹرینوں، الیکٹریفکیشن، سگنلنگ اور سٹیشنوں پر سہولیات کی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے اور حفاظت پر توجہ دی جائے گی۔ ریلویز کو رولنگ سٹاک میں بہتری کے علاوہ نئی لائنیں بچھانے، گیج کی تبدیلی، بجلی اور سگنلنگ سمیت متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے۔ اپنا پانچواں بجٹ پیش کرنے والی نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہندوستانی معیشت درست سمت میں ہے۔ یہ امرت کال کا پہلا بجٹ ہے اور موجودہ سال کے لیے ہماری معیشت کی شرح نمو کا تخمینہ 7 فیصد ہے، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ ہندوستانی معیشت دنیا میں 10ویں سے بڑھ کر 5ویں نمبر پر پہنچی ہے اور انتودیا اسکیم کے تحت غریبوں کو مفت اناج کی فراہمی کو ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے آج یعنی یکم فروری 2023 کو پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2023-2023 پیش کیا۔ ریلوے سے لے کر کسان کریڈٹ کارڈ اور انتیودیا یوجنا تک، مودی حکومت نے کئی بڑے اعلانات کئے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ ہندوستانی معیشت صحیح راستے پر ہے اور روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کووڈ وبا کے دوران، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے جس کے تحت 80 کروڑ سے زیادہ افراد کو 28 مہینوں تک مفت اناج فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امرت کال کا پہلا بجٹ ہے۔ یہ آزادی کے 100 سال بعد ہندوستان کے وژن کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں کسانوں، درمیانی طبقے، خواتین سے لے کر سماج کے تمام طبقات کی ترقی کا فریم ورک ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔