Budget Session 2022: پارلیمنٹ کا بجٹ جلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند (Ram Nath Kovind) کے خطاب سے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوا۔ صدر جمہوریہ سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman) آج اقتصادی سروے (Economic Survey 2021-22) پیش کریں گی۔ اس سروے میں موجودہ مالی سال میں معیشت کی کاکردگی اور آئندہ مالی سال میں اس کے سمت کا خاکہ اس سروے میں پیش کیا جائیگا ۔
یکم فروری کو وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن گیارہ بجے عام بجٹ لوک سبھا میں پیش کریں گی۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دو دن وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔پہلے دن ایوان بالا کی کاروائی دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگی ۔ بجٹ سیشن دومرحلوں میں ہوگا ۔ پہلا مرحلہ اکتیس سے گیارہ فروری تک جبکہ دوسرا مرحلہ چودہ مارچ سے آٹھ اپریل تک ہوگا۔بجٹ اجلاس کے ہنگامہ خیز ہونے کے آثار ہیں۔
اپوزیشن پیگاسس،مہنگائی اوربے روزگاری سمیت دیگر مدوں پر حکومت کو گھیرنے کو تیار ہے۔وزیراعظم مودی کی پنجاب میں سکیورٹی میں لاپرواہی کا معاملہ بھی بجٹ اجلاس کے دوران اہم مدا ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔