ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اہم خبر: لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا رام مندر ٹرسٹ کا اعلان

وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرسٹ کا نام’ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ہوگا۔

  • Share this:
اہم خبر: لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا رام مندر ٹرسٹ کا اعلان
وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا میں بولتے ہوئے

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت نے اجودھیا میں رام جنم بھومی پر خوبصورت مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ مودی نے یہاں بدھ کو لوک سبھا کا اجلاس شروع ہونے پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرسٹ کا نام’ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ہوگا۔ اس میں سبھی پنتھوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔



وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ سنی وقف بورڈ کو بھی اس کے حصے کی زمین الاٹ کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کو اس سلسلہ میں درخواست بھیج دی گئی ہے اور اس نے اس پر عمل کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔ اس اعلان کے بعد حکمراں فریق کے ارکان نے میزیں تھپتھپا کر اس کا خیر مقدم کیا۔


سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو ایک صدی سے زائد پرانے معاملہ کا نمٹارا کرتے ہوئے اجودھیا میں متنازع مقام پر رام مندر کی تعمیر کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ ساتھ ہی مسجد کے لئے اجودھیا میں ہی کسی اور مقام پر پانچ ایکڑ متبادل زمین دینے کو کہا تھا۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Feb 05, 2020 12:42 PM IST