اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بلند شہر تشدد: انسپکٹر کے قتل میں بجرنگ دل، بی جے پی، وی ایچ پی کارکنان کے خلاف ایف آئی آر

    سبودھ کمار کے قتل کے معاملے میں بجرنگ دل کے رہنما یوگیش راج کو اہم ملزم بنایا گیا ہے

    سبودھ کمار کے قتل کے معاملے میں بجرنگ دل کے رہنما یوگیش راج کو اہم ملزم بنایا گیا ہے

    سبودھ کمار کے قتل کے معاملے میں بجرنگ دل کے رہنما یوگیش راج کو اہم ملزم بنایا گیا ہے

    • Share this:
      بلند شہر کی سيانا کوتوالی میں تعینات انسپکٹر سبودھ کمار کے قتل معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سيانا کوتوالی کے سب انسپکٹر سبھاش سنگھ نے رپورٹ درج کرائی ہے جس میں بجرنگ دل کے ضلع کنوینر یوگیش راج، بی جے پی یوا سيانا کے شہر صدر شکھر اگروال، وی ایچ پی کارکن اوپیندر راگھو کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

      اس معاملے میں پولیس نے دو الگ۔ الگ ایف آر بھی درج کی ہیں۔ ان میں سے ایک انسپکٹر سبودھ کمار کے قتل کے معاملے میں درج کی گئی ہے جس میں 28 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 60 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ سبودھ کمار کے قتل کے معاملے میں بجرنگ دل کے رہنما یوگیش راج کو اہم ملزم بنایا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی نے سب سے پہلے گئوکشی کی شکایت کی تھی۔

      وہیں، دوسری ایف آئی آر مبینہ گئوکشی کے معاملہ میں درج کی گئی ہے جس میں 7 لوگوں کے نام ہیں۔ اس معاملہ کی جانچ ایس آئی ٹی اور اے ڈی جی انٹلیجنس کر رہے ہیں۔ ملزمین کو پکڑنے کے لئے پولیس کی چھ ٹیموں نے اب تک 22 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔

      بتا دیں کہ بلند شہر کے سیانا میں مبینہ طور پر گئوکشی کے شک میں پیر کے روز کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اس دوران پولیس پر پتھراو اور گولی باری کی گئی تھی۔ بھیڑ کے تشدد میں انسپکٹر سبودھ کمار کی موت ہو گئی تھی۔
      First published: