ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلند شہر: ٹرک نے بس کو ماری زوردار ٹکر، 6 مسافروں کی دردناک موت

یوپی کے بلندشہر ضلع میں اتوار کے روز صبع تیز رفتار ٹرک نے روڑویز بس کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے موقعہ پر ہی 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

  • Share this:
بلند شہر: ٹرک نے بس کو ماری زوردار ٹکر، 6 مسافروں کی دردناک موت
حادثہ کے بعد کی تصویر

یوپی کے بلندشہر ضلع میں اتوار کے روز صبح تیز رفتار ٹرک نے روڈ ویز بس کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے موقع پر ہی 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں دوسری جانب ایک درجب سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ خبر کے مطابق موقعہ پر ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا ہے، جہاں 4 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اس موقع پر، ضلع انتظامیہ کے اہلکار ریسکیو آپریشن میں لگ گئے ہیں۔


دراصل ، دیہی کوتاولی کے این ایچ 91 واقع پیاو چوکی کے پاس ایک بڑا حادثہ در پیش ہوا ، جہاں تیز رفتار ٹرک نے آگرہ روڈ ویز بس کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ بس میں بیٹھے 6 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک درجب مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگ مدد کے لئے آگے آئے ہیں اور بس میں پھنسے تمام مسافروں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔


 

First published: Jun 10, 2018 07:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading