ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلند شہر میں 13 سالہ بچی کی اجتماعی عصمت دری ، 7 لوگوں کے خلاف معاملہ درج

یوپی کے بلند شہر میں ہفتہ کے روز 13 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
بلند شہر میں 13 سالہ بچی کی اجتماعی عصمت دری ، 7 لوگوں کے خلاف معاملہ درج
علامتی تصویر

اترپردیش  کے بلند شہر میں ہفتہ کے روز 13 سالہ بچی کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کے کنبہ کے  مطابق گاوں کے ہی 7 لوگوں نے بچی کی  اجتماعی عصمت دری کی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تمام ملزمین کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ معاملہ بلند شہر کے جہانگیرآباد کا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ متاثرہ اپنے ایک رشتہ دار کے گھر چھٹیاں منانے آئی تھی۔ گاوں کے ہی 7 لوگوں نے  کھیت میں بچی کی اجتماعی عصمت دری کی۔ اس کے بعد متاثرہ کو دھمکی دے کر اسے کھیت میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔


دوسرے دن صبح  کو گاوں والوں کو بچی بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ فی الحال پولیس نے معاملہ میں کسی بھی ملزم کو  گرفتار نہیں کیا ہے۔ بلند شہر کے ایس پی رئیس اختر نے بتایاکہ  کیس درج کر لیا گیا ہے اور ملزمین کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کردی گئی  ہے۔ ایس پی نے دعویٰ کی کہ جلد ہی تمام ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


 

First published: Jun 23, 2018 01:57 PM IST