اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چندر شیکھر آزاد کا الزام، بلند شہر میں قافلے پر ہوئی فائرنگ، پولیس بولی۔ ایسا کچھ نہیں ہوا

    چندر شیکھر آزاد کا الزام، بلند شہر میں قافلے پر ہوئی فائرنگ، پولیس بولی۔ ایسا کچھ نہیں ہوا

    چندر شیکھر آزاد کا الزام، بلند شہر میں قافلے پر ہوئی فائرنگ، پولیس بولی۔ ایسا کچھ نہیں ہوا

    بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کا الزام ہے کہ اترپردیش کے بلندشہر میں ان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔ چندرشیکھر آزاد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آزاد سماج پارٹی کے امیدوار حاجی یامین کی حمایت میں تشہیر کرنے پہنچے تھے۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر ہار سے مایوس ہو کر اس بزدلانہ حملے کا الزام لگایا۔

    • Share this:
      بلند شہر۔ بھیم آرمی (Bhim Army) کے سربراہ چندر شیکھر آزاد (Chandrashekhar Azad) کا الزام ہے کہ اترپردیش کے بلندشہر (Bulandshahr) میں ان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔ چندرشیکھر آزاد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آزاد سماج پارٹی (Azad Samaj Party) کے امیدوار حاجی یامین کی حمایت میں تشہیر کرنے پہنچے تھے۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر ہار سے مایوس ہو کر اس بزدلانہ حملے کا الزام لگایا۔ حالانکہ، بلند شہر کی پولیس نے چندرشیکھر کے قافلے پر فائرنگ کے کسی بھی واقعہ سے انکار کیا ہے۔

      چندرشیکھر نے کیا ٹویٹ

      بھیم آرمی چیف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا '' بلند شہر کے الیکشن میں ہمارے امیدوار اتارنے سے اپوزیشن پارٹیاں گھبرا گئی ہیں اور آج کی ریلی نے ان کی نیند اڑا دی ہے جس کی وجہ سے ابھی بزدلانہ طریقے سے میرے قافلے پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔ یہ ان کی ہار کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ ماحول خراب ہو لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے''۔

      آزاد سماج پارٹی نے کی امن کی اپیل

      چندرشیکھر کے ٹویٹ کے بعد آزاد سماج پارٹی کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا۔ آزاد سماج پارٹی نے لکھا'' انتخابی تشہیر سے لوٹتے وقت بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد کے قافلے پر بلند شہر میں فائرنگ ہوئی ہے۔ سماج سے درخواست ہے کہ امن بنائے رکھیں۔ حکومت چندرشیکھر آزاد کی سیکورٹی کا بندوبست کرے اور مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔ یہ قافلہ رکنے والا نہیں ہے۔ جئے بھیم''۔

      ایس ایس پی نے کہا نہیں ہوئی فائرنگ

      ادھر تھانہ کوتوالی علاقے میں آزاد سماج پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان فائرنگ کی اطلاع پر ایس ایس پی سنتوش سنگھ اور ضلع مجسٹریٹ نے بھی موقع پر جا کر مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ لوگوں نے بتایا کہ مارپیٹ ہوئی تھی اور کسی بھی طرح کی کوئی فائرنگ نہیں ہوئی تھی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ اتوار کو آزاد سماج پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم کے اجلاس تھے۔ اس دوران دونوں پارٹیوں کے حامی بھڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے دونوں ہی فریقوں کو خاموش کرایا۔ کسی بھی طرح کی فائرنگ کی اطلاع نہیں ہے۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: