உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف: ایک ہی ہتھیار سے ہوا انسپیکٹر سبودھ اور سمت کا قتل

    واردات کے مقام کی جانچ کرتے پولیس افسران ( پی ٹی آئی )۔

    واردات کے مقام کی جانچ کرتے پولیس افسران ( پی ٹی آئی )۔

    اے ڈی جی انٹیلی جنس ایس پی شروڈکر نے معاملے میں اپنی جانچ رپورٹ محکمہ داخلہ کو سونپ دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسپیکٹر سبودھ کمار اور سمت کا ایک ہی بور سے گولی لگی ہے۔

    • Share this:
      بلند شہر تشدد میں مارے گئے انسپیکٹر سبودھ کمار سنگھ اور سمیت کا قتل ایک ہی ہتھیار سے ہوا۔ یہ دعوی اے ڈی جی انٹیلی جنس ایس بی شروڈکر کی جانچ رپورڑ میں کیا گیا ہے۔ حالانکہ محکمہ داخلہ ایسی کسی بھی رپورٹ کے ملنے سے انکار کر رہا ہے۔

      اے ڈی جی انٹیلی جنس ایس پی شروڈکر نے معاملے میں اپنی جانچ رپورٹ محکمہ داخلہ کو سونپ دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسپیکٹر سبودھ کمار اور سمت کا ایک ہی بور سے گولی لگی ہے۔ ساتھ ہی پورے واقعے کو ایک سوچی سمجھی سازش بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسپیکٹر سبودھ بغیر ہیلمیٹ اور باڈی پروٹیکشن کے موقع پر پہنچے تھے۔ معاملے میں سینئر پولیس افسر بھی دیری سے موقع پر پہنچے۔ واقعہ 9:30 بجے کے بعد کا ہے جبکہ افسر 11:30 بجے کے قریب پہنچے۔

      رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک سازش کےتحت ٹریکٹر ٹرالی پر ممنوعہ گوشت رکھ کر بھاگ رہے تھے۔ جس کی وجہ سےپولیس ٹرالی کو ہتانے میں ناکام رہی۔ ایسا کرکے مشتعل بھیڑ پولیس کا وقت برباد کرنا چاہتی تھی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے کچھدیر بعد ہی مذہبی پروگرام سے لوٹنے والی بھیر کو اسی سڑک پر آنا تھا۔ تب حالات بے قابو ہو سکتے تھے۔
      First published: