உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بلند شہر تشدد: پولیس نے جاری کیں 18 فرار ملزمان کی تصاویر

    ملزمین کی تصاویر جاری کرتے ہوئے مقامی پولیس نے ان کی منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی بات بھی کی ہے

    ملزمین کی تصاویر جاری کرتے ہوئے مقامی پولیس نے ان کی منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی بات بھی کی ہے

    ملزمین کی تصاویر جاری کرتے ہوئے مقامی پولیس نے ان کی منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی بات بھی کی ہے

    • Share this:
      اترپردیش کے بلند شہر میں گئو کشی کے شک میں ہوئے تشدد کے معاملہ میں پولیس نے 18 فرار ملزمان کی تصویریں جاری کی ہیں۔ ملزمین کی تصاویر جاری کرتے ہوئے مقامی پولیس نے ان کی منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی بات بھی کی ہے۔

      اس سے پہلے معاملہ میں فرار چل رہے اہم ملزم یوگیش راج سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے اب تک 13  باغیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چنگراوٹھی، مہاب، نیاباس امیٹ سمیت دیگر گاوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ قابل غور ہے کہ اس معاملہ میں 27 نامزد اور 60 نامعلوم ملزمین کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ پولیس اب تک چار نامزد اور سات ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔



      واضح رہے کہ بلند شہرکے سیانا میں 3 دسمبرکوگئوکشی کی افواہ پرتشدد بھڑک اٹھا تھا۔ اس دوران بھیڑ نے ہنگامہ کرتے ہوئے توڑپھوڑ اورآتشزدگی کی تھی۔ تشدد کےدوران پولیس انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔ وہیں سمت نام کے ایک لڑکے کی بھی گولی لگنے سے موت ہوئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں: بلند شہر تشدد : انسپکٹر کے قتل کے الزام میں ملزم فوجی جیتو ایس ٹی ایف کے سپرد ، کہا : مجھے کچھ معلوم نہیں

      یہ بھی پڑھیں : بلند شہرتشدد: مبینہ گئوکشی میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ، لیکن پولیس افسر کے قتل پرخاموشی

       
      First published: