ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

براڑی اجتماعی موت معاملہ : پولیس نے کسی بابا کے شامل ہونے کے اندیشہ کوکیا خارج

دہلی پولیس نے براڑی کے 11 لوگوں کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت کے سلسلے میں اس کے 20 رشتہ داروں سے پچھ گچھ کی ہے۔

  • Share this:
براڑی اجتماعی موت معاملہ : پولیس نے کسی بابا کے شامل ہونے کے اندیشہ کوکیا خارج
پولیس نے اس معاملے میں کسی بھی بابا کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

دہلی پولیس نے براڑی میں 11 لوگوں  کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت کے سلسلے میں اس کے 20 رشتہ داروں سے پچھ گچھ کی ہے۔ جانچ میں ماہر نفسیات کی مدد لی جاسکتی ہے۔پولیس نے کسی بھی  بابا کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے ۔ پولیس نے ایک تیسرا رجسٹر برآمد کیا ہے جس  میں موت اور "موکش"  اور "شونیہ" کے بارے میں لکھا گیا ہے ۔


پولیس کے ایک سینئر افسر نےبتایا کہ پولیس اہلکاروں نے خاندان کے بڑے بیٹے سمیت 20 رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس نے معاملے میں کسی بابا کے شامل ہونے سے انکار کیا ہے ۔


اس درمیان کرائم برانچ کی ٹیم منگل کو پھر موقع کا معائنہ کیا جہاں ٹیم کو ایک رجسٹر ملا جس میں بہت سی باتیں لکھی گئی ہیں ۔ ٹیم نے اس کنبے کو آخری مرتبہ زندہ دیکھنے والے ڈلیوری بوائے سے بھی پوچھ گچھ کی ۔ ان لوگوں کے پھندے پر لٹکنے سے پہلے 30 جون کو اس  نے 20 روٹیاں پہنچائی تھیں۔ کنبے کے رشتہ داروں کے ساتھ براڑی پولیس اسٹیشن میں منگل کو صبح 10 بجے سے پوچھ گچھ شروع ہوئی تھی۔

First published: Jul 04, 2018 09:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading