ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورٹ میں بیٹھے جج کو آیا گھر میں چوری کا فون، بکھرا ملا سارا سامان

چیف میٹرو پالیٹن میجسٹریٹ کے گھر میں دن دہاڑے چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
کورٹ میں بیٹھے جج کو آیا گھر میں چوری کا فون، بکھرا ملا سارا سامان
علامتی تصویر

چیف میٹرو پالیٹن میجسٹریٹ (سی ایم ایم ) کے گھر میں دن دہاڑے چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جج دہلی کے گلابی باغ کے ڈی ڈی اے فلیٹس میں رہتے ہیں۔ واضح ہو کہ  یہ واقعہ 9 اگست کا ہے۔ چوری کے بارے میں جج کو تب معلوم ہوا جب وہ کورٹ میں تھے اور ان کے پڑوسی نے صبح تقریباََ 11:45 بجے فون پر انہیں اس کی اطلاع دی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ گلابی باغ پولیس اسٹیشن میں انڈئن پینل کوڈ کی دفعہ 454 اور 380 کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ جج کے اسسٹنٹ مان سنگھ کے ذریعہ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق، سی ’’ایم ایم نے مجھے اپنا سامان جیسے کہ موبائل فون، گھڑی اور خاص طور پر لیپ ٹاپ چیک کرنے کو کہا۔ جب میں ان کے گھر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ تالا ٹوٹا ہوا تھا۔ اندر جا کر مجھے لیپ ٹاپ ملا لیکن ان کا فون اور گھڑی غائب تھا اور ان کا سامان پورے گھر میں پھیلا ہوا تھا‘‘۔ فی الحال پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔


 

First published: Aug 11, 2018 02:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading