ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آڈیو کلپ سے حافظ سعید اور برہان وانی کے درمیان خطرناک کنکشن کا انکشاف

نئی دہلی۔ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی اور لشکر طیبہ کے چیف حافظ سعید کے درمیان خطرناک کنکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 02, 2016 09:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آڈیو کلپ سے حافظ سعید اور برہان وانی کے درمیان خطرناک کنکشن کا انکشاف
نئی دہلی۔ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی اور لشکر طیبہ کے چیف حافظ سعید کے درمیان خطرناک کنکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

نئی دہلی۔ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی اور لشکر طیبہ کے چیف حافظ سعید کے درمیان خطرناک کنکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ابھی تک یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ڈھیر ہو چکے برہان وانی دہشت گرد نہیں تھا اور اس کا وادی میں بدامنی سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ نیوز 18 انڈیا کے پاس خصوصی آڈیو ہے، جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ برہان وانی اکثر حافظ سعید سے بات چیت کرتا تھا اور اس سے ہدایات لیتا تھا۔


یہ کلپ برہان وانی کے تصادم میں مارے جانے سے کچھ روز قبل کا ہے۔ اس میں حافظ سعید اسے ہندوستان کے خلاف جنگ چھیڑنے اور اس مہم میں ہر ممکن مدد کی بات کرتا ہے۔ آڈیو کلپ میں حافظ سعید اور برہان وانی کے درمیان بات چیت کچھ اس انداز میں ہوئی۔


حافظ سعید: سلام علیکم


برہان وانی: وعلیکم السلام، جی کیسے ہیں آپ؟


حافظ سعید: برہان بھائی بول رہے ہیں؟


برہان وانی: جی برہان بول رہا ہوں، آپ ٹھیک ہیں؟


حافظ سعید: اللہ کا بہت شکر ہے، مجھے بہت خوشی ہوئی آپ سے بات کر کے ... اللہ آپ کو برکت دے، اللہ تعالیٰ آپ کو عبادت کرنے کا موقع دے۔


برہان وانی: ہمیں بہت تمنا تھی آپ سے بات کرنے کی، آپ کی صحت ٹھیک ہے؟


حافظ سعید: آپ پریشان نہ ہوں، انشاء اللہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جو بھی آپ کو چاہئے ہمیں کہیں۔


برہان وانی: ہمیں بہت تمنا تھی آپ سے بات کرنے کی۔


حافظ سعید ... انشاء اللہ ہم خدمت کے لئے تیار ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔


واضح رہے کہ برہان وانی کے 8 جولائی کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے جانے کے بعد کشمیر میں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ اس کے بعد ریاست کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

First published: Dec 02, 2016 09:08 PM IST