ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلب گڑھ کے واقعہ کے لئے کھٹر ذمہ دار:راہل، فوٹو کھنچوانے کا موقع بتائے جانے پر بھڑکے راہل

فرید آباد۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ہریانہ کے بلب گڑھ میں دلت کنبہ کو زندہ جلانے کے سانحہ کے لئے منوہر لال کھٹر سرکار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس واقعہ کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کے مظلوم خاندان کی مانگ کی حمایت کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 21, 2015 05:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بلب گڑھ کے واقعہ کے لئے کھٹر ذمہ دار:راہل، فوٹو کھنچوانے کا موقع بتائے جانے پر بھڑکے راہل
فرید آباد۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ہریانہ کے بلب گڑھ میں دلت کنبہ کو زندہ جلانے کے سانحہ کے لئے منوہر لال کھٹر سرکار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس واقعہ کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کے مظلوم خاندان کی مانگ کی حمایت کی ہے۔

فرید آباد۔  کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ہریانہ کے بلب گڑھ میں دلت کنبہ کو زندہ جلانے کے سانحہ کے لئے منوہر لال کھٹر سرکار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس واقعہ کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کے مظلوم خاندان کی مانگ کی حمایت کی ہے۔


مسٹر گاندھی نے آج صبح بلب گڑھ کے سنپیڑ گاؤں پہنچ کر متاثرہ کنبہ کے ممبران سے ملاقات کی اور واقعہ کے  بارے میں معلومات حاصل کی۔ متاثرہ کنبہ کے سربراہ جتیندر سے ملاقات کے بعد انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ اس واقعہ سے چند روز قبل دلت کنبہ کے لوگ پولیس کے پاس گئے تھے اور انہیں خطرے کے بارے میں مطلع کیاتھا لیکن پولیس نے انہیں یہ کہتے ہوئے بھگادیا کہ ابھی تو مارے نہیں گئے ہو ۔ واپس چلے جاؤ۔


مظلوم کنبہ کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس بھی اس کے لئے دباؤ ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بروقت کنبے کی مدد نہیں کی۔ اگر بروقت انہیں تحفظ فراہم کرادیا جاتا تو یہ واقعہ نہ ہوتا۔ اس سانحہ کے لئے انہوں نے ریاستی سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ قصوروار پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔


کانگریس نائب صدر نے کہا کہ جہاں بھی اس طرح کے واقعات ہوں گے اور لوگ مارے جائیں گے وہ جائے وقوع پر جائیں گے اور لوگوں کا حال چال دریافت کریں گے۔ اس طرح کے واقعات کو انہوں نے کمزوروں کو کچلنے کی ذہنیت کا نتیجہ بتایا اور الزام لگایا کہ بی جے پی، آر ایس ایس اور ہریانہ سرکار اسی ذہنیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔


سنپیڑ گاؤں میں دلت کنبہ کے گھر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائے جانے کے واقعہ میں کل صبح جتیندر کے 9ماہ کے بیٹے اور ڈھائی سالہ بچی کی موت ہوگئی تھی۔ اس واقعہ میں وہ خود اور اس کی بیوی بری طرح جھلس گئے تھے ۔ پولیس نے ابتدائی جانچ کی بنیاد پر اسے پرانی رنجش کا معاملہ بتایا ہے۔


فوٹو کھنچوائے جانے کا موقع بتائے جانے پر بھڑکے راہل


دریں اثنا، کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی بلب گھڑھ کے سنیپڑ گاوں میں متاثرہ کنبہ سے ان کی ملاقات کوفوٹو کھنچوانے کا موقع بتائے جانے سے بھڑک اٹھے اور اسے غریب لوگوں کی توہین بتایا۔ مظلوم کنبہ سے ملاقات کے بعد جب راہل اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے تو کسی نے ان سے کہا کہ بی جے پی انکے اس دورے کو فوٹو کھنچوانے کا موقع قرار دے رہی ہے تو وہ آگ بگولہ ہوگئے۔


مسٹر گاندھی نے غصہ میں کہا ’ آپ کا یہ کہنے کا مطلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی بے عزتی ہے وہ ایسی جگہ ایک بار نہیں بار بار آئیں گے۔ کانگریس نائب صدر نے اس واقعہ کے لئے وزیراعظم نریندرمودی ، بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کے رویہ کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔ ان کا مقصد غریبوں کو دبانا اور کچلنا ہے۔

First published: Oct 21, 2015 01:47 PM IST